جشن بہار کے سفر ی رش میں چین میں بذریعہ ریل 310 ملین ٹرپس ہوئے
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
چائنا ریلوے گروپ کے مطابق ،6 فروری تک چین میں بذریعہ ریل 15.14 ملین ٹرپس ہوئے۔ 6 فروری تک جشن بہار کے سفری رش میں مجموعی طور پر ریلوے سے 310 ملین ٹرپس ہو چکے ہیں. 7 فروری کو قومی ریلوے سے 14.1 ملین ٹرپس کی توقع ہے ، اور 1،469 اضافی ٹرینوں کو شامل کرنے کا منصوبہ ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ریلوے ٹریک پر باپ بیٹے کی موت
گزشتہ روز لانڈھی ریلوے ٹریک پر ٹرین کی زد میں آ کر موت کے منہ میں چلے جانے والے باپ اور 5 سالہ بیٹے سیلفیاں لے رہے تھے۔عینی شاہدین نے پولیس کو دیے گئے اپنے بیان میں بتایا کہ باپ اور بیٹا ریلوے ٹریک پر سیلفیاں لے رہے تھے اور اس دوران ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہوئے پولیس نے متوفی جمیل کے موبائل سے آخری لمحات کی تصاویر حاصل کر لیں۔ پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کے ورثا تاحال سامنے نہ آ سکے۔گزشتہ روز مذکورہ واقعہ سامنے آیا تھا جس کے بعد باپ بیٹے کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئی تھیں۔ریلوے ٹریک پر سیلفی لینا انتہائی خطرناک عمل ہے۔ ٹرینوں کی رفتار بہت تیز ہوتی ہے اور آپ کو ان کے قریب آنے کا پتا بھی نہیں چل سکتا۔اس کے علاوہ، ٹریک پر چلنا یا ٹرین کی پٹریوں کے قریب ہونا بھی کسی حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔ اگر آپ کو سیلفی لینی ہے تو بہتر ہے کہ محفوظ جگہ پر کھڑے ہو کر اس کا لطف اٹھائیں لیکن ٹریک سے دور رہیں۔