اداکار امیر گیلانی کا ساجن جی گھر آئے” پر رقص، دلہن ماورا حسین جھوم اٹھیں
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
اسلام آباد: معروف اداکار امیر گیلانی اور اداکارہ ماورا حسین کی شادی کی تقریبات کی جھلکیاں سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں، جن میں دونوں کو خوشگوار موڈ میں رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
جوڑے نے 5 فروری کو انسٹاگرام پر نکاح کی تصاویر شیئر کرکے اپنی شادی کی تصدیق کی تھی۔ کافی عرصے سے دونوں کے تعلقات کے حوالے سے قیاس آرائیاں جاری تھیں، اور ان کی شادی کی خبریں پہلے ہی منظرعام پر آ چکی تھیں۔
ماورا اور امیر کی شادی کی تقریبات لاہور اور اسلام آباد میں منعقد ہوئیں، جن میں قریبی عزیزوں اور دوستوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر معروف گلوکار فرحان سعید نے گانا گایا جبکہ اداکارہ عروہ حسین نے بھی شادی کی تقریبات میں پرفارم کیا، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔
حالیہ وائرل ویڈیوز میں امیر گیلانی کو بھارتی گانے "ساجن جی گھر آئے” پر رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ ماورا حسین ڈانس کے اختتام پر انہیں گلے لگا لیتی ہیں۔ اسی طرح ایک اور ویڈیو میں دلہن کو فرحان سعید کی گلوکاری پر جھومتے اور خود بھی رقص کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
ماورا حسین اور امیر گیلانی نے شادی کی مختلف تصاویر اور ویڈیوز انسٹاگرام پر شیئر کیں، جن پر مداحوں اور شوبز شخصیات نے جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
.ذریعہ: Nai Baat
کلیدی لفظ: امیر گیلانی ماورا حسین شادی کی
پڑھیں:
ماورا حسین کی امیر گیلانی سے نکاح کی تصدیق، تصاویر شیئر کردیں
کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے اپنی شادی کی خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے ساتھی اداکار امیر گیلانی سے نکاح کی تصدیق کردی۔
ماورا حسین اور امیر گیلانی کی شادی کی خبریں گزشتہ روز سے چل رہی تھیں تاہم اب اداکارہ نے ان پر خاموشی توڑتے ہوئے نکاح کی تصدیق کی۔
ماورا نے انسٹاگرام پر اپنی اور امیر گیلانی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے نکاح کرلیا ہے۔
اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’بالاخر اس ہنگامے کے دوران میں نے تمھیں حاصل کرلیا‘۔ اسی کے ساتھ انہوں نے ہیش ٹیگ #MawraAmeerHoGayi بھی استعمال کیا۔
انہوں نے اس پوسٹ میں پانچ فروری کی تاریخ درج کرتے ہوئے بسم اللہ بھی لکھا۔ جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اُن کے ازدواجی سفر کا آغاز پانچ فروری سے ہی شروع ہوا ہے۔
اس سے قبل بدھ کے روز سوشل میڈیا پر افواہیں زیر گردش تھیں کہ شوبز اداکارہ ماورا حسین اپنے قریبی دوست اور ساتھی اداکار امیر گیلانی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھ گئی ہیں۔
ماورا کی جانب سے نکاح کا باضابطہ اعلان ہونے پر مداح سرپرائز ہوئے اور انہوں نے دونوں کی نئی زندگی کی شروعات کیلیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
مزیدپڑھیں:فلسطین کی ایک انچ بھی زمین نہیں چھوڑیں گے، ٹرمپ کے بیان پر سعودی عرب کا سخت ردعمل