ڈالر آج کتنا سستا ہوا ؟
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
کراچی:
زرمبادلہ کی انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ آج بھی برقرار رہا۔
عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ کی جانب سے پاکستان کی معاشی سرگرمیوں میں استحکام، معیشت میں اصلاحات پر پیشرفت کے نتیجے میں آئی ایم ایف جائزہ ممکنہ طور پر بہتر ہونے اور نجکاری پلان جیسے عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو ایک بار پھر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا۔
عالمی سطح پر ڈالر مضبوط ہونے اور بیرونی ادائیگیوں کے مسائل کو انٹربینک مارکیٹ نے نظرانداز رکھا، یہی وجہ ہے کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔
ایک موقع پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 27پیسے کی کمی سے 278روپے 87پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی تاہم کاروبار کے دوران معیشت میں زرمبادلہ کی طلب بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 10پیسے کی کمی سے 279روپے 04پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 280روپے 90پیسے کی سطح پر مستحکم رہی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: انٹربینک مارکیٹ ڈالر کی قدر مارکیٹ میں میں ڈالر
پڑھیں:
تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان
پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔
انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز امریکی ڈالر 6 پیسے سستا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں امریکی ڈالر 6 پیسے کی کمی کے بعد 278 روپے 90 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 96 پیسے پر بند ہوا تھا۔