راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر سے بنگلادیش کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد نظم الحسن نے ملاقات کی اور علاقائی امن و استحکام کےلیے پاکستان کی نمایاں خدمات کو سراہا۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بنگلادیش کے نیول چیف ایڈمرل محمد نظم الحسن نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں آرمی چیف سے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور موجودہ علاقائی سلامتی کے ماحول پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران دوطرفہ دفاع اور سکیورٹی تعاون کو بڑھانے کے مواقع پر بات چیت کی گئی۔ ایڈمرل محمد نظم الحسن نے علاقائی امن و استحکام کےلیے پاکستان کی نمایاں خدمات کو سراہا۔
 آئی ایس پی آر کے مطابق ایڈمرل محمد نظم الحسن نے کثیر القومی میری ٹائم مشق امن 2025 اور امن ڈائیلاگ کے انعقاد کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بنگلا دیش کے نیول چیف نے خطے میں امن و استحکام کے لیے مسلح افواج کے کلیدی کردار کا بھی اعتراف کیا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

امن مشقوں کا خطے میں محفوظ اور سازگار بحری ماحول کے قیام میں اہم کردار ہے: نیول چیف 

راولپنڈی( ڈیلی پاکستان آن لائن )نویں کثیر القومی بحری مشق "امن 2025" کا کراچی میں آغاز ہو گیا ۔مشق کا باضابطہ آغاز شریک ممالک کے جھنڈے بیک وقت لہرا کر کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں شریک ممالک کی اعلیٰ عسکری قیادت، مبصرین، سفارت کاروں اور پاکستان کی مسلح افواج کے حکام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل عبدالمنیب نے تقریب سے خطاب کیا۔افتتاحی تقریب میں نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا پیغام پڑھ کر سنایا گیا۔

نوشہرو فیروز: باراتیوں کی بس میں مضر صحت پانی سے 1 بچی جاں بحق، 5 کی حالت خراب

 نیول چیف  نے کہا کہ امن مشقوں کے باقاعدہ انعقاد کا خطے میں محفوظ اور سازگار بحری ماحول کے قیام میں اہم کردار ہے۔پاک بحریہ نے بحیرۂ عرب میں کلیدی اسٹیک ہولڈر ہونے کے ناطے علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نویں کثیر القومی بحری مشق "امن" 7 سے 11 فروری تک جاری رہے گی۔امن مشق میں تقریباً 60 ممالک کے بحری اور ہوائی جہاز، اسپیشل آپریشن فورسز اور بڑی تعداد میں مبصرین شرکت کر رہے ہیں

کمانڈر پاکستان فلیٹ  نے کہا ہے کہ امید ہے کہ یہ مشق تمام شریک ممالک کے لیے باہمی طور پر فائدہ مند ثابت ہوگی۔ 

شہری کے باغیچے سے 102 سانپ نکل آئے، پکڑتے پکڑتے بھی مادہ سانپ نے کئی بچوں کو جنم دے دیا

مزید :

متعلقہ مضامین

  • آرمی چیف سے بنگلادیشی بحریہ کے سربراہ کی ملاقات
  • امن مشقوں کا خطے میں محفوظ اور سازگار بحری ماحول کے قیام میں اہم کردار ہے: نیول چیف 
  • بنگلادیش بحریہ کے نیول چیف کا جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ ، چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر سے ملاقات
  • بنگلادیشی نیول چیف کا خطے میں امن کیلیے پاک فوج کے کلیدی کردار کا اعتراف
  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریڈیو کا عالمی دن 13فروری کو منایا جائے گا
  • مالدیپ کے چیف آف ڈیفنس کی جنرل ساحر، ایڈمرل نوید سے ملاقاتیں، تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • چین کا پاکستان کے استحکام اور ترقی کیلئے حمایت کا اعادہ
  • ٹیکس کا دائرہ بڑھانے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں، محمد اورنگزیب
  • صدر مملکت کی چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ملاقات، علاقائی و عالمی مسائل پر تبادلہ خیال