پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست پر فریقین سے جواب طلب
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت، اوگرا اور وفاقی وزارت پٹرولیم سے جواب طلب کرلیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے درخواست پر سماعت کی، جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے۔درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا کہ حکومت نے ابھی تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرنے کا میکنزم نہیں بنایا.
بعدازاں عدالت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت، اوگرا اور وفاقی وزارت پٹرولیم سے جواب طلب کرلیا۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں درخواست پر
پڑھیں:
سونے کی قیمت پاکستان سمیت دنیا بھر میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
کراچی:سونے کی قیمت پاکستان سمیت دنیا بھر میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سرمایہ کاروں کی جانب سے اپنے سرمایے کو محفوظ بنانے کے رجحان نے سونے کی قیمتوں میں زبردست اضافہ کردیا ہے، جس کے نتیجے میں بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت ایک ہی دن میں 53 ڈالر بڑھ کر 2868 ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
عالمی قیمتوں میں اضافے کا اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں پر بھی نمایاں طور پر نظر آیا اور بدھ کے روز پاکستان میں فی تولہ سونا 5300 روپے کے بڑے اضافے کے بعد 2 لاکھ 99 ہزار 600 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 4158 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 56 ہزار 859 روپے تک جا پہنچی۔
اسی طرح چاندی کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا، فی تولہ چاندی 36 روپے مہنگی ہوکر 3350 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 31.50 روپے بڑھ کر 2872 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر معاشی غیر یقینی صورتحال اور سرمایہ کاروں کی سونے میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کے باعث آئندہ دنوں میں بھی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔