کراچی:

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آفیشل ترانہ جاری کردیا۔

چیمپئنز ٹرافی کا یہ آفیشل ترانہ آئی سی سی کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ریلیز کیا گیا جسے پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم نے گایا ہے۔

ایک منٹ 39 سیکنڈ پر مشتمل اس ترانے کا عنوان "جیتو بازی کھیل کے" رکھا گیا ہے، جبکہ گانے کی ویڈیو میں چیمپئنز ٹرافی میں شامل تمام ٹیموں کے جھنڈے نمایاں کیے گئے ہیں۔

انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے عاطف اسلم کی آواز میں پیش کیے گئے اس ترانے کو بے حد سراہا جا رہا ہے اور اسے ایک بہترین تخلیق قرار دیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے پاکستان میں شروع ہو رہی ہے، جو بھارتی ٹیم کی عدم شمولیت کے باعث ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلی جائے گی۔ بھارتی ٹیم کے تمام میچز متحدہ عرب امارات میں ہوں گے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی

پڑھیں:

متنازع کینال منصوبے پر انوکھا احتجاج، کراچی کے نوجوان نے اے آئی گانا تیار کر ڈالا

کراچی :دریائے سندھ سے نہرین نکالنے کے متنازع ’کینال منصوبے‘ پر صدائے احتجاج بلند کرنے کیلیے کراچی کے نوجوان نے منفرد طریقہ اپنایا ہے۔

مصنوعی ذہانت پر کمال مہارت رکھنے والے کراچی کے نوجوان ایاز خان نے متنازع کینال منصوبے کیوجہ سے سندھ میں ہونے والے نقصانات کے حوالے سے اے آئی کی مدد سے گانا تیار کیا۔

اس گانے کو انہوں نے ’ایک تھا دریائے‘ سندھ کا نام دیا ہے جس کو ایاز نے ماحولیات اور نہری منصوبے کیخلاف آواز اٹھانے والوں کے نام کیا۔

احتجاجی گانے کی ویڈیو کا بیشتر حصہ اے آئی کی مدد سے تیار کیا گیا ہے جبکہ اس کے بول ایاز خان نے خود لکھے ہیں۔

گانے کی موسیقی، دھن اے آئی اور آواز کی مدد سے ترتیب دی گئی ہے۔

ایاز خان نے کہا کہ میری یہ چھوٹی سی کوشش اُن لوگوں کیلیے ہے جو دریائے سندھ اور متنازع نہری منصوبے پر مسلسل آواز بلند کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے ان مسائل پر توجہ نہ دی تو وہ دن دور نہیں جب ہم اپنی آنے والی نسل کو صرف تصویریں دکھا کر کہیں گے “ایک تھا دریائے سندھ”۔

واضح رہے کہ متنازع نہری منصوبے کے تحت دریائے سندھ سے پنجاب کے علاقے چولستان کیلیے مزید نہریں نکالنے کا منصوبہ سامنے آیا تھا، جس پر سندھ کی قوم پرست اور دیگر سیاسی جماعتوں نے احتجاج کیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی نے اس معاملے پر سخت مؤقف اپنایا اور کہا ہے کہ سندھ کے پانی پر کسی کو حق حاصل نہیں جبکہ پی پی کے پارلیمنٹ میں احتجاج کے بعد نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ سندھ کے پانی کا ایک قطرہ بھی حصہ کسی دوسرے صوبے کو نہیں دیا جائے گا اور انہیں پورا پانی فراہم کریں گے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • ریحام خان کی مانسہرہ پریس کلب میں گانا گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل‎
  • ریحام خان کی مانسہرہ پریس کلب میں گانا گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
  • متنازع کینال منصوبے پر انوکھا احتجاج، کراچی کے نوجوان نے اے آئی گانا تیار کر ڈالا
  • عاطف اسلم کی فیملی کے ساتھ ریل نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
  • عاطف اسلم کی اہلیہ کیساتھ بنائی گئی ریل نے صارفین کے دل جیت لیے
  • پی ایس ایل میں سب سے زیادہ ٹرافی کس ٹیم نے اپنے نام کیں؟جانئے
  • پی ایس ایل 10کی افتتاحی تقریب کا راولپنڈی میں آغاز
  • پی ایس ایل جیتنے کیلئے پہلا قدم کل کا میچ ہے، ڈیوڈ وارنر
  • غدر 3 کب ریلیز ہوگی؟ سنی دیول نے بتا دیا
  • مولانا فضل الرحمان کا آج تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں اسرائیلی بربریت کیخلاف مظاہروں کا حکم