پریس کانفرنس سے گفتگو میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بہت کچھ بتاؤں گا تو لوگوں کی کانپیں ٹانگیں گی، ماضی کے میئر ایک ہی بات کہتے تھے وسائل نہیں، وسیم اختر دور میں کے ایم سی کی آمدن 77 کروڑ تھے، ڈیڑھ سال میں کے ایم سی کو دو اعشاریہ تین ارب آمدن ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضٰی وہاب نے کہا ہے کہ ڈیڑھ سال میں کے ایم سی کے وسائل بڑھ کر 2 اعشاریہ 3 ارب ہوچکی ہے۔ ذرائع کے مطابق مرتضٰی وہاب نے پریس کانفرنس سے گفتگو میں کہا کہ کے ایم سی 751 اسکیموں پر کام کررہی ہے، 30 جون 2025 تک 493 اسکیموں کو مکمل کرلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 722 ملازمین کو ریگولراِز کرانے کا کہا جبکہ لسٹ 678 کی تھی چیک کرو تو 900 سے زائد نکلتے ہیں۔ میئر کراچی نے کہا کہ اختیارات نہ ہونے کا رونا رونے والوں نے نوکریاں بانٹیں، یہاں تک کہ 10 سال کے بچے کو بھی نوکری دیدی گئی۔ میئر مرتضٰی وہاب کا کہنا تھا کہ بہت کچھ بتاؤں گا تو لوگوں کی کانپیں ٹانگیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی کے میئر ایک ہی بات کہتے تھے وسائل نہیں، وسیم اختر دور میں کے ایم سی کی آمدن 77 کروڑ تھے، ڈیڑھ سال میں کے ایم سی کو دو اعشاریہ تین ارب آمدن ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ کے ایم سی 751 اسکیموں پر کام کررہی ہے، جون تک چارسو ترانوے اسکیموں کو مکمل کرلیں گے، جس کے ثمرات عوام کو ملیں گے۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ 2.

14 ارب روپے اس وقت ہمارے اکاؤنٹ میں آ چکے ہیں جبکہ 300 فیصد آمدنی میں پیپلز پارٹی کی قیادت نے اضافہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بہت سارے ٹاؤنز ہمیں پریشان کرتے ہیں، ٹاؤنز وہ کام نہیں کر رہے تو بلدیہ عظمیٰ کراچی یہ کام کروا رہی ہے لیکن پھر بھی ہماری ریکوری میں اضافہ ہو رہا ہے۔ میئر کراچی نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی انسان دوست جماعت ہے کسی کا روزگار نہیں چھیننا چاہتی، آج آپ کو بلانے کا مقصد بلاول بھٹو کی سربراہی میں ترقی کا سفر ہے، جو کراچی کی ترقی کا سفر شروع کیا تھا اس سے مثبت اثرات بتانا ہے، یہ بہتری اور ترقی کا سفر جاری رہے گا۔

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: میں کے ایم سی میئر کراچی نے کہا کہ وہاب نے

پڑھیں:

کراچی، آج گرمی بڑھنے، پارہ 38 پر پہنچنے، شدت 41 درجے کی محسوس ہونے کا امکان

—فائل فوٹو

کراچی میں آج گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، شہر میں آج  درجۂ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہرِ قائد میں موسم گرم اور مرطوب رہنےکا امکان ہے۔

شہرِ قائد میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجۂ حرارت 25.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

کراچی: موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

شہرِ قائد کراچی اس وقت گرم اور مرطوب موسم کی لپیٹ میں ہے۔

کراچی میں شمال ٘مغرب سے گرم ہوائیں 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

ماہرِ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہوا کے رخ میں تبدیلی کے باعث آج  درجۂ حرارت میں اضافہ متوقع ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ زیادہ نمی کی وجہ سے  درجۂ حرارت محسوس کرنے کی شدت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہو سکتی ہے جبکہ شام میں سمندری ہوائیں چلنے سے موسم بہتر ہو جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: چیئرمین کی عدم تعیناتی، انٹر کے امتحانات میں تاخیر کا خدشہ
  • کراچی: مسکن چورنگی پر ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، نوجوان زخمی
  • کراچی کے تمام ضلعوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف
  • نوکری کا جھانسہ دیکر شہری کو قتل کرنے والے 4 ملزمان گرفتار: اسلام آباد پولیس
  • گورنرسندھ سے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ملاقات
  • میئر کراچی اور گورنر سندھ کا شہر کی بہتری کیلئے ملکر کام کرنیکا اعلان
  • کامران ٹیسوری سے مرتضیٰ وہاب کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • میئر کراچی کی گورنر سندھ سے ملاقات، گلے شکوے دور، مل کر چلنے پر اتفاق
  • میئر کراچی اور گورنر سندھ کا شہر کی بہتری کیلئے مل کر کام کرنے کا اعلان
  • کراچی، آج گرمی بڑھنے، پارہ 38 پر پہنچنے، شدت 41 درجے کی محسوس ہونے کا امکان