پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری اڈیالہ جیل کے احاطے سے گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
اسلام آباد (صغیر چوہدری )پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری کو اڈیالہ جیل کے احاطے سے گرفتار کرلیا گیا۔
فیصل چوہدری کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ اسسٹنٹ سپریٹینڈنٹ جیل کو گالیاں دیتے نظر آرہے تھے ۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ انکی گاڑی کو بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے ۔
دوسری جانب پاکستان بار کونسل کا وکیل فیصل چوہدری کو اڈیالہ جیل میں روکے جانے پر اظہار تشویش کیا۔ پاکستان بار کونسل نے کہا کہ وکیل کو عدالتی کارروائی میں شمولیت سے روکنا انصاف کے راستے میں رکاوٹ ہے۔
فیصل چوہدری جیل میں قائم انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہونے کیلئے گئے تھے، جیل حکام کے پاس فیصل چوہدری کو روکنے کی کوئی قانونی وجہ نہیں تھی وکلاء اپنا پیشہ ورانہ کام کرتے ہیں سیاسی جماعتوں سے نہ جوڑا جائے،پاکستان بار کا پنجاب پولیس کے ہاتھوں وکلاء کی گرفتاری و گھروں پر چھاپوں کی بھی مذمت کی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے امریکا میں وکیل کا پاکستان آنے کا فیصلہ
رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے امریکا میں وکیل کلائیو اسمتھ نے پاکستان آنے کا فیصلہ کر لیا۔پیرکوجسٹس سردار اعجاز اسحق خان نے کیس کی سماعت کی، نئے تعینات ہونے والے ایڈیشنل اٹارنی جنرل عمر اسلم عدالت پیش نہ ہو سکے۔دوران سماعت وکیل عمران شفیق ایڈوکیٹ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ کلائیو اسمتھ 4 مئی کو پاکستان آرہے ہیں۔ عدالت نے عمران شفیق ایڈووکیٹ کی کلائیو اسمتھ سے مشاورت کیلئے وقت دینے کی استدعا منظور کر لی۔وکیل عمران شفیق نے استدعا کی کہ کلائیو اسمتھ 4 مئی کو پاکستان آرہے ہیں، اگلی سماعت 6 مئی کو رکھ لیں۔عدالت نے لاء افسر اور وزارت خارجہ حکام سے استفسار کیا کہ آپ کو اگر اعتراض نہیں تو ہم چھ مئی کو سماعت رکھتے ہیں۔ لاء افسر نے جواب دیا کہ ہمیں اعتراض نہیں، سماعت 6 مئی کو رکھ لی جائے۔ہائیکورٹ نے عافیہ صدیقی سے متعلق کیس کی سماعت 6 مئی تک ملتوی کر دی۔