راولپنڈی: مالدیپ کی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس فورسزمیجر جنرل ابراہیم ہلمی نے جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے نے ملاقات کی ہے۔
 پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران دوطرفہ دفاعی تعاون اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تفصیلی بات کی گئی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف عاصم منیر اورمیجر جنرل ابراہیم ہلمی نے دونوں اطراف سے پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بھائی چارے اور دوستی کے پائیدار بندھنوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق فریقین نے اہم علاقائی امور پر اپنے مشترکہ نقطہ نظر پر زور دیا۔ دونوں جانب سے باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کا اعادہ کیا گیا۔
 آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مالدیپ کے چیف آف ڈیفنس فورسز نے پاک فوج پیشہ ورانہ مہارتوں اور لگن کو سراہا۔
دوسری جانب ہنگری کے نائب وزیردفاع تھامس ورگھا نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ہنگری کے نائب وزیر دفاع کی ملاقات

راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ہنگری کے نائب وزیر دفاع نے ملاقات کی۔ 

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران علاقے کی ابھرتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  دونوں ملکوں کے درمیان دفاع کے شعبے میں اشتراک کے نئے مواقع کی تلاش کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ملکوں کےدرمیان سیکیورٹی کے شعبے میں اشتراک کے مواقع کی تلاش کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔ 

بنگلادیش بحریہ کے نیول چیف کا جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ ، چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر سے ملاقات

ہنگری کے نائب وزیر دفاع نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج کی قربانیوں اور مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ہنگری کے نائب وزیر دفاع کی ملاقات
  • بنگلادیش بحریہ کے نیول چیف کا جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ ، چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر سے ملاقات
  • سی ڈی ایف مالدیپ افواج کا جی ایچ کیو کا دورہ، آرمی چیف سے ملاقات
  • جنرل ساحر شمشاد سے ہنگری کے نائب وزیر دفاع کی ملاقات
  • مالدیپ کے چیف آف ڈیفنس کی جنرل ساحر، ایڈمرل نوید سے ملاقاتیں، تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • جنرل ساحر شمشاد مرزا سے مالدیپ کے ہم منصب کی ملاقات
  • مالدیپ کے چیف آف ڈیفنس کی چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات،دفاعی تعلقات ومشترکہ فوجی سرگرمیاں بڑھانے پر غور
  • مالدیپ کے چیف آف ڈیفنس سٹاف کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات
  • کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا: آرمی چیف جنرل عاصم منیر