حیدرآباد میں وکلاء کا دھرنا جاری، سندھ پولیس کی جوڈیشل انکوائری کی پیشکش
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
وکلاء کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی حیدرآباد فرخ لنجار کی ایماء پر وکیلوں کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، ایس ایس پی کے تبادلے تک احتجاج جاری رہے گا۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ فینسی نمبر پلیٹس اور کالے شیشوں کے خلاف مہم جاری ہے، بھٹائی نگر سرکاری نمبر پلیٹ اور کالے شیشے والی گاڑی کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی۔ اسلام ٹائمز۔ حیدرآباد کے وکلاء کا ایس ایس پی فرخ لنجار کے تبادلے کیلئے حیدرآباد بائی پاس پر دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے، جبکہ سندھ پولیس نے وکلاء کو جوڈیشل انکوائری کی پیشکش کردی۔ وکلاء کے دھرنے کی وجہ سے کراچی سے اندرون ملک گاڑیوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی ہے، گاڑیوں کی طویل قطاریں لگی ہوئی ہیں، جس س مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ٹریفک کو جامشورو سے انڈس ہائی وے کے متبادل اور طویل راستے پر ڈالا جا رہا ہے۔
وکلاء کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی حیدرآباد فرخ لنجار کی ایماء پر وکیلوں کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، ایس ایس پی کے تبادلے تک احتجاج جاری رہے گا۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ فینسی نمبر پلیٹس اور کالے شیشوں کے خلاف مہم جاری ہے، بھٹائی نگر سرکاری نمبر پلیٹ اور کالے شیشے والی گاڑی کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی۔ یاد رہے کہ حیدرآباد میں 3 دن قبل وکیل کی گاڑی میں ہوٹر اور فینسی نمبر پلیٹ لگانے کے خلاف بھٹائی نگر پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا جس پر پولیس اور وکلاء برادری کے درمیان کشیدگی پیدا ہوگئی تھی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی وکلاء کا اور کالے رہا ہے
پڑھیں:
ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا
لاہور : لاہور ہائی کورٹ میں 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے معاملے پر چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج دوپہر 2 بجے سپریم کورٹ میں ہوگا۔ اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ کے لیے ججز کی تعیناتی پر فیصلہ کیا جائے گا، جس کے لیے 49 امیدواروں کے نامزدی فارمز موصول ہوچکے ہیں۔
ان امیدواروں میں 4 ڈسٹرکٹ سیشن ججز اور 45 سینئر وکلاء کے نام شامل ہیں۔ لاہور ہائی کورٹ کے لیے ڈسٹرکٹ سیشن ججز میں قیصر نذیر بٹ، محمد اکمل خان، جزیلہ اسلم اور عبہر گل خان شامل ہیں، جبکہ سینئر وکلاء میں عدنان شجاع بٹ، ایان طارق بھٹہ، امبرین انور راجہ، اسد محمود عباسی، بشریٰ قمر، اقبال احمد خان اور دیگر شامل ہیں۔
اس کے علاوہ مختلف وکلاء اور ججز کے ناموں پر بھی غور کیا جائے گا، جن میں حیدر رسول مرزا، حارث عظمت، حسیب شکور پراچہ، حسن نواز مخدوم اور دیگر اہم نام شامل ہیں۔ اس اجلاس میں مزید امیدواروں کے ناموں پر بھی تفصیل سے بحث کی جائے گی۔