زرعی آمدن پر ٹیکس کی مد میں 300 ارب جمع ہونے کی گنجائش ہے، ایف بی آر
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
اسلام آباد:
فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کا کہنا ہے زرعی آمدن پر ٹیکس کی مد میں 300 ارب روپے جمع ہونے کی گنجائش ہے اور اس کا پلان بھی آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کر دیا گیا ہے۔
ذرائع ایف بی آر کے مطابق زرعی آمدن پر انکم ٹیکس کا گوشوارہ 30 ستمبر 2025 میں شامل کر لیا جائے گا، زرعی آمدن پر تمام صوبائی محکمہ محصولات نے اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے، آئی ایم ایف وفد کی آمد سے قبل چاروں صوبوں میں زرعی آمدن پر ٹیکس کی قانون سازی مکمل ہو چکی ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق صوبوں میں زرعی آمدن پر انکم ٹیکس کا نفاذ آئندہ مالی سال کے آغاز سے کر دیا جائے گا، زرعی آمدن پر ٹیکس محصولات سے صوبے اخراجات میں خودمختار ہو سکیں گے، آئی ایم ایف کا وفد اقتصادی جائزے کیلیے رواں سال کے آخر میں پاکستان آئے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: زرعی آمدن پر ٹیکس
پڑھیں:
دنیا کی سب سے لمبی کار، 26 پہیے، 75 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش
دنیا کی سب سے لمبی کار کے 26 پہیے ہیں اور اس میں75 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔
1976 کے ماڈل کی 6 کڈلاک الڈوراڈو لیموزین سے بنائی گئی ’دی امریکن ڈریم‘ 30 میٹر سے زیادہ لمبی ہے اور اس میں 75 افراد باآسانی بیٹھ سکتے ہیں۔ تاہم اسے دیگر گاڑیوں کی طرح کٹ مارنے یا دیگر انداز میں چلانا آسان نہیں۔
حقیقت میں یہ 1986 میں معروف گاڑیاں جمع کرنے کے شوقین جے اوہربیگ نے بنائی تھی، دی امریکن ڈریم 60 فٹ لمبی تھی اور اسے V8 انجنوں کے ذریعے چلایا گیا جس میں سے ایک انجن آگے اور دوسرا پیچھے نصب تھا۔ اوہربرگ نے بعد میں اپنی منفرد گاڑی کو 30.5 میٹر (100 فٹ) لمبا کر دیا۔
گنیز نے 1986 میں دی امریکن ڈریم کو دنیا کی سب سے لمبی کار کے طور پر تسلیم کیا تھا اور یہ دیوہیکل لیموزین کئی میگزینز کے سرورق اور میڈیا اداروں پر دکھائی گئی۔ بلکہ یہاں تک کہ اسے فلموں میں بھی دکھایا گیا تھا، لیکن اس کی شہرت میں زبردست اضافہ کے بعد مقبولیت میں اچانک کمی آئی۔
بعدازاں یہ کئی دہائیوں تک نیو جرسی کے ایک گودام کے عقب میں عشروں تک کھڑی نظر آئی۔ جس کے بعد آٹوموٹیو کے شوقین دو افراد نے اسے خرید کر اس کو سابقہ حیثیت میں بحال کر دیا۔