کمیٹی میں صوبائی وزیر صنعت، وزیر داخلہ، وزیر بلدیات، وزیر محنت اور آئی جی سندھ پولیس شامل ہیں۔ سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو، کمشنر کراچی، چیف سائٹ ایسوسی ایشن زبیر موتی والا، سیکریٹری بلدیات، سیکریٹری لیبر اور سیکریٹری صنعت کو بھی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت سندھ نے تاجروں کی شکایات کا ازالہ کرنے کے لیے 25 رکنی رابطہ کمیٹی تشکیل دے دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اس کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے جبکہ اراکین میں صوبائی وزیر صنعت، وزیر داخلہ، وزیر بلدیات، وزیر محنت اور آئی جی سندھ پولیس شامل ہیں۔ سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو، کمشنر کراچی، چیف سائٹ ایسوسی ایشن زبیر موتی والا، سیکریٹری بلدیات، سیکریٹری لیبر اور سیکریٹری صنعت کو بھی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔ کمیٹی کراچی کے تاجروں کو سہولیات فراہم کرنے اور شکایات کا ازالہ کرے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کے آخر میں کراچی میں تاجروں کے اعزاز میں تقریب کے دوران تاجروں کی کچھ شکایات سامنے آئی تھیں۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا تھا کہ زمینوں پر قبضے کی شکایات بار بار آرہی ہیں، سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے، کہیں چغلی لگانے کی ضرورت نہیں، مجھ سے کہہ دیں، کوشش کریں گے کہ تاجروں کے مسائل حل کریں، ہم مسائل کی موجودگی کا اعتراف کرتے ہیں اور قبول کرتے ہیں کہ کئی مسائل حل طلب ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

سندھ ہائیکورٹ نے ’’کے 4 منصوبے‘‘ کیلئے کام کی اجازت دیدی

جسٹس اقبال کلہوڑو نے کہا کہ تھوڑی سی زمین کیلئے عوامی اہمیت والا منصوبہ نہیں روکا جا سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں پانی فراہمی کی منصوبے ’’کے 4‘‘ پر حکمِ امتناع واپس لے لیا۔ عدالتِ عالیہ میں سماعت کے دوران اپیل کنندہ کی وکیل فریدہ منگریو نے بتایا کہ حکمِ امتناع کے سبب کراچی کو پانی کی فراہمی کا منصوبہ تاخیر کا شکار ہے، حکومت نے جو زمین لینی ہے اس کیلئے قوانین پر عمل کرے۔ جسٹس اقبال کلہوڑو نے کہا کہ حکمِ امتناع کے باوجود کام جاری تھا تو توہینِ عدالت کی درخواست دیں، تھوڑی سی زمین کیلئے عوامی اہمیت والا منصوبہ نہیں روکا جا سکتا۔ عدالت نے اپیلیں خارج کرتے ہوئے کے 4 منصوبے کیلئے کام کی اجازت دے دی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی سمیت سندھ میں ٹریفک کے بڑھتے حادثات؛ حکومت نے روڈ چیکنگ کمیٹی تشکیل دیدی
  • حکومت سندھ نے سڑکوں کی حفاظت کے قوانین پر عملدرآمد کیلئے روڈ چیکنگ کمیٹی تشکیل دے دی
  • کراچی؛ دوران پولیو مہم غفلت برتنے پر 11 تپے دار معطل
  • سندھ میں روڈ چیکنگ کمیٹی تشکیل، یہ کام کیا کریگی؟
  • کراچی کے مسائل
  • سی ایس آر فنڈز کے استعمال پر تحفظات، ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی گئی
  • انٹربورڈ کراچی کے نتائج کا معاملہ؛ سندھ اسمبلی کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے کام شروع کردیا
  • سندھ ہائیکورٹ نے ’’کے 4 منصوبے‘‘ کیلئے کام کی اجازت دیدی
  • پی ٹی آئی میں ڈسپلن کی خلاف ورزی، اراکین پارلیمنٹ کی انکوائری کے لئے کمیٹی تشکیل