حکومت کا مہنگائی کی شرح کم ہونے کا دعوی؛ 13 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 7 February, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس )حکومت نے مہنگائی بڑھنے کی شرح میں کمی کا دعوی کیا ہے جب کہ اسی دورانیے میں 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح میں معمولی کمی ہوئی ہے، جس کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.

21 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی ہے جب کہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 1.02 فیصد رہی۔

ہفتہ وار رپورٹ میں بتائے گئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 16 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی اور22 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔رپورٹ کے مطابق کیلے کی قیمت میں فی درجن 4.35 روپے اضافہ ریکارڈ ہوا۔ اسی طرح گزشتہ ہفتے کے دوران ڈیزل فی لیٹر 6.99روپے مہنگا ہوا۔ چینی کی فی کلو قیمت 2.68روپے بڑھ گئی، لہسن کی قیمت میں 3 روپے فی کلو اضافہ ہوا

نمک، پیٹرول، سگریٹ، کپڑا، خشک دودھ اور جلانے کی لکڑی بھی مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔گزشتہ ہفتے ٹماٹر کی فی کلو قیمت 7.94 روپے کم ہو گئی۔ ایک ہفتے کے دوران آلو کی کلو قیمت 4.39 روپے کم ہوئی۔ پیاز کی قیمت میں 5.19روپے فی کلو کمی ریکارڈ ہوئی۔ برائلر مرغی کا گوشت 17.57 روپے فی کلو سستا ہوا، دال چنا کی قیمت 5.93 روپے اور دال ماش کی قیمت 3.2 روپے کم ہو ئی جب کہ چاول،سرسوں کا تیل اور آٹا بھی سستی ہو نے والی اشیا میں شامل ہیں۔

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کی قیمتیں کی شرح

پڑھیں:

پنجاب حکومت سرکاری نرخ پر ایل پی جی کی فروخت یقینی بنانے میں ناکام

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 فروری2025ء) پنجاب حکومت سرکاری نرخ پر ایل پی جی کی فروخت یقینی بنانے میں ناکام، رمضان المبارک سے قبل ایل پی جی کی قیمت بھی بے قابو ہو گئی، شہری فی کلو ایل پی جی کیلئے سرکاری نرخ سے 50 روپے سے زائد ادا کرنے پر مجبور۔ تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک سے قبل ایل پی جی کی قیمت بھی بے قابو ہو گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں حکومت سرکاری نرخ پر ایل پی جی کی فروخت یقینی بنانے میں ناکام نظر آتی ہے، ڈیلرز نے من مانے نرخ وصول کرنا شروع کر دیے ہیں۔

صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ایل پی جی سرکاری قیمت 254 روپے کی بجائے 300 روپے فی کلو سے زائد کی قیمت میں فروخت ہونے لگی ہے دکانداروں کا کہنا ہے کہ انہیں سرکاری نرخوں سے زائد پر گیس دستیاب ہے جس کی وجہ سے وہ زائد قیمت پر فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اوگرا کی جانب سے فروری کے ماہ کیلئے ایل پی جی کے سرکاری نرخ میں اضافے کا اعلان کیا گیا تھا۔

31 جنوری کو اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جس کے مطابق ماہ فروری کیلیے ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو 3 روپے 68 پیسے کا اضافہ کردیا گیا۔ اضافے کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت 253 روپے 97 پیسے مقرر کی گئی۔ قیمت بڑھنے کے بعد گھریلو سلنڈر43 روپے 52 پیسے مہنگا ہوگیا ہے اور 11.8 کلو کے گھریلو سلنڈرکی قیمت 2996 روپے 88 پیسے ہوگئی۔ تاہم ملک کے کسی بھی علاقے میں ایل پی جی سرکاری نرخ پر دستیاب نہیں ہے۔ ملک کے مختلف شہروں میں ڈیلرز کی جانب سے ایل پی جی کی مختلف قیمت وصول کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ ملک میں گیس کی قلت پیدا ہونے کی وجہ سے شہریوں کا گزشتہ چند سالوں میں ایل پی جی پر انحصار بڑھا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • رواں ہفتے 13 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ ، حکومت کا مہنگائی میں کمی کا دعویٰ
  • ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں
  • مہنگائی کی شرح کم ہوئی، لیکن 13 اشیاء کی قیمتیں بڑھ گئیں:حکومت کا دعویٰ
  • سونا تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر ، 3 لاکھ روپے تولہ سے تجاوز کرگیا، موجودہ قیمت کیا ؟ جانیں
  • پنجاب حکومت سرکاری نرخ پر ایل پی جی کی فروخت یقینی بنانے میں ناکام
  • سونا سستا ہونے کے بعد آج فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
  • 26 ویں آئینی ترمیم میں حکومت کو ووٹ دینے کیلئے کتنےکروڑ روپے کی آفر ہوئی؟ جنید اکبر کا بڑا دعویٰ 
  • حکومت کا بیرون ملک ملازمت کیلئے 10 لاکھ روپے تک قرض دینے کا اعلان، شرائط بھی بتادی گئیں