Nawaiwaqt:
2025-04-15@09:48:25 GMT

عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری اڈیالہ جیل کے باہر گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT

عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری اڈیالہ جیل کے باہر گرفتار

بانی پاکستان تحریک انصاف کے وکیل ایڈووکیٹ فیصل چوہدری کو اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کرلیا گیا. وہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے آئے تھے۔ فیصل چوہدری کو اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 سے تحویل میں لے لیا گیا. فیصل چوہدری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل آئے تھے۔فیصل چوہدری نے گزشتہ روز اڈیالہ جیل کے عملے سے تلخ کلامی کی تھی.

فیصل چوہدری جیل میں جانے پر تاخیر پر مشتعل ہوگئے تھے۔ذرائع کے مطابق فیصل چوہدری ایڈووکیٹ اسوقت اڈیالہ جیل کے اندر ہیں.انہوں نے گذشتہ روز عمران خان سے ملاقات کے لئے روکنے پر جیل افسران کو گالیاں دی تھیں۔ جس کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی۔ذرائع کے مطابق فیصل چوہدری نے روکے جانے پر ہنگامہ آرائی شروع کردی تھی.واقعہ اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 کے احاطے کے اندر پیش آیا. جہاں فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے گیٹ پر تعینات عملے کو گالیاں دی تھیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز (6 فروری) پی ٹی آئی کے بانی و سابق وزیراعظم عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری کو اڈیالہ جیل میں داخلہ سے روک دیا گیا تھا.جیل کے داخلی گیٹ پر فیصل چوہدری اور جیل عملے کے مابین تلخ کلامی ہوئی تھی.دو گھنٹے تک ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے کمرے میں بٹھا کر فیصل چوہدری کو واپس جانے کا کہہ دیا گیا تھا۔فیصل چوہدری نے اڈیالہ جیل چوکی میں جیل انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دے دی تھی۔انہوں نے درخواست میں مؤقف اپنایا تھا کہ میں عمران خان کا وکیل ہوں. ان کے تمام مقدمات میں پیش ہوتا ہوں. بانی پی ٹی آئی کے تمام کیسز میں میرا وکالت نامہ جمع ہے۔درخواست میں کہا گیا تھا کہ جیل عملے نے آج داخلی دروازے پر روک دیا اور اندر جانے کی اجازت نہیں دی. انسداد دہشت گردی عدالت نے جی ایچ کیو کیس کی سماعت مقرر کی تھی۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ داخلی گیٹ پر جیل عملے نے بتایا کہ آج آپ کو اندر جانے اجازت نہیں. احتجاج کرنے پر مجھے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کے کمرے میں 2 گھنٹے تک بٹھایا گیا۔مزید کہا گیا تھا کہ 2 گھنٹے تک مجھے حبس بیجا میں رکھا گیا. جیل عملہ پورا وقت میرے اور میرے ساتھ آئے سائلین کو ہراساں کرتا رہا. درخواست ہے کہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: فیصل چوہدری کو اڈیالہ جیل کے پی ٹی آئی گیا تھا دی تھی تھا کہ

پڑھیں:

لاہور؛ گھر میں ڈکیتی کی واردات کرنے والا ڈاکو 13 سال بعد گرفتار

لاہور:

فیصل ٹاؤن کے علاقے میں گھر میں ڈکیتی کی واردات کرنے والا ڈاکو 13 سال بعد گرفتار کر لیا گیا۔

ایس ایچ او فیصل ٹاون افضال رؤف کے مطابق ملزم نے 13 سال قبل مبشر سعید نامی بینکر کے گھر تین دیگر ساتھیوں سمیت واردات کی تھی۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے بتایا کہ ملزمان مشتاق و دیگر لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوئے۔ ملزمان نے واردات کے دوران مقدمہ مدعی، اسکی اہلیہ اور ملازم کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

ایس ایچ او فیصل ٹاون کا کہنا تھا کہ 13 سال سے مفرور ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے گرفتار کیا، گرفتار ملزم محمد مشتاق بہاولپور کے علاقے یزمان کا رہائشی ہے۔ گرفتار ملزم سے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کے مطابق اشتہاری مجرمان کے خلاف صوبائی دارالحکومت میں کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان اور بشریٰ بی بی سے آج ملاقات کا دن
  • توشہ خانہ 2 کیس، اڈیالہ جیل میں آج ہونے والی سماعت منسوخ کر دی گئی
  • توشہ خانہ 2 کی اڈیالہ جیل میں کل کی سماعت منسوخ
  • مائنر اینڈ منرل ایکٹ پر اعتراضات اٹھنے کے بعد وزیراعلیٰ گنڈا پور کا عمران خان سے مشاورت کا فیصلہ
  • مائنر اینڈ منرل ایکٹ، وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا عمران خان سے مشاورت کا فیصلہ
  • لاہور؛ گھر میں ڈکیتی کی واردات کرنے والا ڈاکو 13 سال بعد گرفتار
  • اقدام قتل، جعلی رسیدوں کا کیس؛ عمران خان کی سیشن عدالت طلبی پر اہم پیش رفت
  • اڈیالہ جیل حکام نے عمران خان کو عدالت میں پیش کرنے کے لیے خصوصی سیکیورٹی مانگ لی
  • اڈیالہ جیل حکام نے عمران خان کو عدالت میں پیش کرنے کیلئے خصوصی سکیورٹی مانگ لی
  • عمران خان کی 15اپریل کو سیشن کورٹ میں پیشی، اڈیالہ جیل حکام نے خصوصی سیکیورٹی مانگ لی