لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں زیر زمین پانی کی قلت کی شکایات پر حکومت کو گھروں میں گاڑیوں دھونے پر پابندی عائد کرنے، فوری واٹراتھارٹی‘ کے قیام اور جن پیٹرول پمپس پر واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ نہیں ہے اسے سیل کرنے کی تجویز دی ہے۔ عدالت نے پنجاب میں کوئی منصوبہ محکمہ ماحولیات کی منظوری کے بغیر شروع نہ کرنے کا حکم بھی سنایا۔

جمہ کو لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس شاہد کریم نے ہارون فاروق اور دیگر شہریوں کی جانب سے ’اسموگ‘ سے متعلق دی گئی درخواستوں کی سماعت کی۔

عدالت میں سماعت کے دوران ممبر جوڈیشل کمیشن حنا جیلانی نے زیر زمین  پانی کی سطح کم ہونے سے متعلق رپورٹ پیش کی جس میں بتایا گیا کہ چیف سیکرٹری پنجاب سمیت متعلقہ اداروں سے میٹنگز ہوئیں۔

جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ پانی کو محفوظ بنانے کےلیے باقاعدہ رولز بنانے کی ضرورت ہے، اگر گھروں میں گاڑیاں دھونے کا کام ختم کرا لیں تو بہت سا پانی محفوظ کیا جا سکتا ہے۔ گھروں میں باقاعدہ مہم چلانی چاہیے کہ گھروں میں گاڑیاں دھونا سختی سے منع ہے۔

عدالت نے کہا کہ اس حوالے سے پورے شہر میں بینر پوسٹر لگائے جائیں کہ گھروں میں گاڑیاں دھونا منع ہے، گھروں میں گاڑیاں دھونے والوں کو 10 ہزار جرمانہ کریں ، ڈولفن کی ذمہ داری لگائیں کہ وہ مکمل مانیٹرنگ کرے۔ پانی کا مسئلہ صرف لاہور میں نہیں بلکہ پورے پنجاب کا ہے۔

عدالت نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ حکومت پورے پنجاب کو فوکس کر رہی ہے جو کہ اچھی بات ہے، جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ میں نے واٹر اتھارٹی بنانے کی تجویز دی تھی اس کا کیا بنا جس پر وکیل نے کہا کہ اس حوالے سے میٹنگ بلائی جا رہی ہے۔

عدالت نے مزید کہا کہ واٹر اتھارٹی کے حوالے سے چیف سیکرٹری سے دوبارہ میٹنگز کی جائیں اور سمری تیار کروائی جائے۔ ہماری مسجدوں میں بھی سب سے زیادہ پانی کا ضیاع ہورہا ہے۔

جسٹس شاہد کریم نے مزید کہا کہ آپ نماز پڑھنے جا رہے ہیں اور پانی ضائع کر رہے ہیں اسے روکنا بہت ضروری ہے،  مسجدوں میں واٹر ٹیب بند ہونا چاہییں۔ مسجدوں میں ایک واٹر ٹینک ہو، جس سے ڈبے کے ساتھ پانی نکال کر وضو کیا کریں۔

اس موقع پر ممبر جوڈیشل کمیشن نے کہا کہ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ بھی بہت ضروری ہیں، اس پر جسٹس شاہد کریم نے ہدایت کی کہ جس پیٹرول پمپ پر واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ نہیں ہے اسے سیل کردیں، پہلی وارننگ دے کر ایک لاکھ جرمانے کریں، اپنے رولز میں ترمیم کریں اور جرمانے بڑھائیں۔

جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ ویتنام میں ٹریفک کی بری حالت تھی وہاں جرمانے بڑھائے  گے سب سے سیدھے ہوگئے۔ پی ڈی ایم اے سویا ہوا ہے محکمہ ماحولیات جاگ گیا ہے۔

اس موقع پر جسٹس شاہد کریم نے حکم دیا کہ  پنجاب میں کوئی منصوبہ محکمہ ماحولیات کی منظوری کے بغیر شروع نہیں ہوگا۔ ٹریفک والے کدھر ہیں کرکٹ میچ شروع ہونے والے ہیں، لوگ مصائب میں ہیں اور ٹریفک پولیس کیا کر رہی ہے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر سی ٹی او لاہور ذاتی حیتث میں طلب کر لیا، لوگوں کو پتا ہونا چاہیے کہ ٹیموں کی آمد و رفت کس وقت ہے، سڑکوں پر ٹریفک کے متبادل روٹس کے بورڈ لگے ہونے چاہییں۔

جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ 2 ، 3 ماہ سے تین ماہ پہلے سے پتا ہے کہ یہاں چیمپیئنز ٹرافی ہونی ہے لیکن یہ دفترون سے ہی باہر نہیں نکلتے۔

اس موقع پر ’واسا‘ کے وکیل نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے باہر بھی ٹریفک کا برا حال ہے۔ جی پی او والے گیٹ کے باہر رکشے کھڑے ہوتے ہیں اور وکلا کی گاڑیاں پھنسی رہتی ہیں۔

اس پر جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ کیا وکیل اب کتنے کمزور ہوگئے ہیں ، آپ دیکھیں آپ نے اپنی حالت کیا کرلی ہے جس کا دل کرتا ہے آپ کو اٹھا کر لے جاتا ہے، آپ چھوڑیں یہ مسئلہ میں نے حل نہیں کرنا۔ عدالت نے سموگ کیس کی سماعت 10 فروری تک ملتوی کردی۔

پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت

لاہور ہائیکورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف درخواست کی سماعت کی جس میں جسٹس شاہد کریم نے وفاقی حکومت، اوگرا اور وفاقی وزارت پیٹرولیم سے جواب طلب کرلیا ہے۔

جسٹس شاہد کریم کی عدالت میں دائر درخواست میں جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دلائل دیے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ حکومت نے ابھی تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرنے کا میکنزم نہیں بنایا۔ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ترین سطح پر ہیں۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت نے عالمی مارکیٹ کے برعکس پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بلا جواز اضافہ کیا۔ حکومت کو عوامی مشکلات میں اضافے کا کوئی استحقاق حاصل نہیں ہے۔ پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا۔ عدالت پیٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں حالیہ اضافہ کالعدم قرار دے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسموگ حکم زیر زمین پانی سماعت لاہور ہائیکورٹ محکمہ ماحولیات منصوبہ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسموگ زیر زمین پانی لاہور ہائیکورٹ محکمہ ماحولیات جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات گھروں میں گاڑیاں محکمہ ماحولیات لاہور ہائیکورٹ مصنوعات کی کی سماعت عدالت نے

پڑھیں:

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے دائر درخواست نا قابل سماعت قرار

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06 فروری ۔2025 )سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے دائر درخواست نا قابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی ہے نجی ٹی وی کے مطابق جسٹس امین الدین کی سربراہی میں آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی. درخواست گزارذوالفقار علی ایڈوکیٹ نے اپنے دلائل میں نے کہا کہ پنجاب کی انتظامیہ کی انکوائری قابل بھروسہ نہیں ہے میرے پاس سب ایسے کیسز آ رہے ہیں جن میں طلبہ بلیک میل ہو رہے ہیں سیکشن 354 اے دیکھ لیں جس میں براہ راست سزائے موت ہے جسٹس محمد علی نے کہا کہ سیکشن 354 کا موجودہ کیس پر اطلاق ہی نہیں ہوتا.

(جاری ہے)

وکیل ذوالفقار علی نے کہا کہ میری درخواست ہے کہ سیکشن میں ترمیم کرکے نافذ کیا جائے جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ پارلیمنٹ کو قانون میں ترمیم کرنے کا کیسے کہہ سکتے ہیں؟ متاثرہ فریق کی عدم موجودگی میں کاروائی کیسے ہو سکتی ہے؟ جسٹس محمد علی نے وکیل ذوالفقار علی سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے آرٹیکل 199 کے تحت لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا؟.

جسٹس امین الدین نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے جج نے معاملے کی انکوائری کی تھی جس میں معاملہ حل ہو گیا ہے جسٹس مسرت ہلالی نے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ عدالت سے کیا چاہتے ہیں؟ آپ کو کیس میں پنجاب سے ریلیف ملے گا نہ ہی خیبرپختونخوا سے وکیل ذوالفقار علی نے کہا کہ آپ پنجاب حکومت سے ریکارڈ منگوا لیں یہ صرف پنجاب کا کیس نہیں ہے. جسٹسں امین الدین نے کہاآپ ہماری بات سننے کو تیار ہی نہیں تو ہم آپ سے کیا بات کریں جسٹس محمد علی نے کہا کہ آرٹیکل 199 کے تحت معاملہ لاہور ہائیکورٹ کا دائرہ اختیار ہے آپ کو لاہور ہائیکورٹ جانا چاہیے بعد ازاں آئینی بینچ نے درخواست نا قابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی.

متعلقہ مضامین

  • لاہور، گھر میں گاڑی دھونے پر 10 ہزار روپے جرمانہ ہوگا، ہائیکورٹ
  • پنجاب میں دھند کا دورانیہ کم ہوگیا، آئندہ دنوں میں موسم کیسا ہوگا؟
  • پاکستان میں خشک سالی کا خطرہ، محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
  • پنجاب: گھر اور گاڑیاں دھو کر پانی ضائع کرنے والوں کو 10 ہزار جرمانے کا حکم
  • سندھ ہائیکورٹ نے ’’کے 4 منصوبے‘‘ کیلئے کام کی اجازت دیدی
  • مینار پاکستان جلسہ: عدالت کا پی ٹی آئی کی درخواست پر شام 5 بجے تک فیصلے کا حکم
  • لاہور ہائیکورٹ میں 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے لیے جوڈیشنل کمیشن کا اجلاس شروع
  • اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے دائر درخواست نا قابل سماعت قرار
  • پی ٹی آئی کی مینارپاکستان جلسے کی درخواست پرڈپٹی کمشنر کو آج ہی فیصلہ کرنے کاحکم