لاہور:

سادہ لوح شہریوں کو غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک بھجوانے میں ملوث ایجنٹ  کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق شہریوں کو کرغیزستان کے راستے یورپ بھجوانے کے معاملے میں  انسانی سمگلنگ میں ملوث ایجنٹ  کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ایف آئی اے فیصل آباد زون نے ایک چھاپا مار کارروائی میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث لینڈ روٹ ایجنٹ کو گرفتار کیا ہے۔

گرفتار ملزم کی شناخت عامر حنیف کے نام سے ہوئی، جسے چھاپا مار کارروائی میں جھنگ روڈ فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم سادہ لوح شہریوں کو غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک بھجوانے میں ملوث پایا گیا ۔

ملزم شہریوں کو غیر قانونی طور پر بارڈر پار کروانے میں بھی ملوث ہے، جس نے شہریوں کو جرمنی ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 70 لاکھ روپے سے زائد ہتھیائے ۔ ملزم نے شہریوں کو وزٹ ویزے پر کرغیزستان بھجوایا۔ علاوہ ازیں ملزم متاثرین کو جرمنی بھجوانے میں بھی ناکام رہا۔متاثرہ شہری 6 ماہ کرغیزستان رہنے کے بعد واپس پاکستان آ گئے ۔

ترجمان کے مطابق  ملزم کے قبضے سے فون اور دیگر شواہد برآمد کر لیے گئے ہیں۔ ملزم انٹرنیشنل نیٹ ورکس کے ساتھ رابطے میں تھا، جس کے دیگر ساتھی کرغیزستان سے نیٹ ورک چلا رہے ہیں۔

ملزم دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر شہریوں کو یورپ اور دیگر ممالک بھجوانے کا جھانسا دے کر بھاری رقوم ہتھیانے میں ملوث ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: شہریوں کو غیر قانونی بھجوانے میں میں ملوث

پڑھیں:

انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم سیالکوٹ ایئرپورٹ سے گرفتار

انسانی اسمگلنگ میں ملوث مبینہ ملزم سیالکوٹ ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملک کے تمام ائرپورٹس پر مسافروں کی سخت اسکریننگ جاری ہے، ایف آئی اے امیگریشن نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم کو سیالکوٹ ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا۔

بیان کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت غلام حیدر کے نام سے ہوئی، گرفتار ملزم فلائٹ نمبر G9-552 کے ذریعے لیبیا سے پاکستان پہنچا، ملزم گزشتہ 2 سال سے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کو مطلوب تھا، ملزم کے خلاف سال 2023 میں مقدمہ درج ہوا تھا۔

بیان میں کہا گیا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے بیرون ملک بھجوانے کے نام پر شہری سے لاکھوں روپے بٹورے،  ملزم کو گرفتار کر کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کے حوالے کر دیا گیا۔

ڈائریکٹر گوجرانوالہ زون نے کہا کہ سیالکوٹ ائرپورٹ پر مسافروں کی سخت اسکریننگ کا عمل جاری ہے، جعلی دستاویزات بنانے میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔

ڈائریکٹر گوجرانوالہ  زون نے کہا کہ مشکوک سفری دستاویزات کی تفصیلی جانچ پڑتال کو یقینی بنایا جائے، جعلی دستاویزات اور دھوکہ دہی سے بیرون ملک جانے والے ملزمان اور ان کے سہولت کاروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

بیان کے مطابق شہریوں سے گزارش کی جاتی ہے کہ اپنی سفری دستاویزات غیر متعلقہ لوگوں کے حوالے نہ کریں، ویزا حصول کے لئے ہمیشہ متعلقہ ملک کی ایمبیسی یا نامزد کردہ ویزا ایپلیکیشن سینٹر سے رابطہ کریں۔

متعلقہ مضامین

  • ایف آئی اے کی کارروائی، شہریوں کو سمندری راستے یورپ بھیجوانے میں ملوث نیٹ ورک بے نقاب
  • معصوم شہریوں کو غیرقانونی طور پر یورپ بھجوانے والا نیٹ ورک بے نقاب
  • ایف آئی اے کی کارروائی، سمندری راستے سے معصوم شہریوں کو یورپ بھجوانے میں ملوث نیٹ ورک بے نقاب
  • معصوم شہریوں کوغیرقانونی طور پر یورپ بھجوانے والا نیٹ ورک بے نقاب
  • ایف آئی اے فیصل آباد نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک سفر کرنے والا مسافر گرفتار کرلیا
  • یونان کشتی حادثے میں ملوث سمیت 2 انسانی اسمگلر گرفتار
  • ایف آئی اے امیگریشن كی سیالکوٹ ائیرپورٹ پر کارروائی ،انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزم گرفتار
  • گداگری میں ملوث سرغنہ ائر پورٹ سے گرفتار
  • انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم سیالکوٹ ایئرپورٹ سے گرفتار