پی ٹی آئی کے صوابی میں 8 فروری کے احتجاج کے معاملے میں مری میں تین دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مری میں دفعہ 144 تین دن کے لیے صبح آٹھ بجے سے رات دس بجے تک نافذ رہے گی جس کا اطلاق آج رات سے ہوگا۔

یہ پڑھیں : کل صرف صوابی میں جلسہ ہوگا، انتشار اور ٹکراؤ کا ارادہ نہیں، پی ٹی آئی

دفعہ 144 کے نفاذ کے بعد مری میں جلسے، جلوس، ریلی اور دھرنوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پی ٹی آئی 8 فروری کو صوابی میں پُرامن احتجاج کرلے لاہور میں اجازت نہیں مل سکتی، مشیر وزیراعظم

اسلام آباد:

وزیر اعظم کے مشیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک  نے کہا ہے  کہ پی ٹی آئی مولانا فضل الرحمان  کو استعمال کرنا چاہتی ہے اور ان کے کاندھے  پر رکھ کر بندوق چلانا  چاہتی ہے۔

وزیر اعظم کے مشیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے  ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی مولانا فضل الرحمان  کو استعمال کرنا چاہتی ہے مولانا  صاحب کی بالکل اسٹریٹ پاور ہے اور وہ پر امن احتجاج کرتے ہیں، جلاؤ گھیراؤ کی سیاست نہیں کرتے، پی ٹی آئی مولانا صاحب کے کندھے  پر رکھ کر بندوق چلانا  چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی  نے ہمیشہ سڑکوں کی سیاست کی، جلاؤ  گھیراؤ  ہی ان کی سیاست ہے۔ رہنما ن لیگ  بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ پی ٹی آئی صوابی میں بالکل احتجاج کرے، احتجاج کا حق ہے لیکن پر امن احتجاج ہونا چاہیے۔  

تاہم  ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جہاں تک لاہور میں تحریک انصاف  کے  احتجاج کی بات  ہو رہی ہے تو لاہور میں  انٹرنیشنل ایونٹس ہیں،  پاکستان نیوزی لینڈ کا  انٹرنیشنل کرکٹ میچ ہے، لوگوں کو باہر نکالنا پی ٹی آئی کا سر درد  بن چکا ہے۔  پی ٹی آئی بے شک سڑکوں پر جائے اس سے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔

وزیراعظم کے مشیر  بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ آئین میں ججز کے تبادلے کا طریقہ کار واضح طور پر درج ہے، سینئرٹی کا معاملہ چیف جسٹس نے طے کرنا ہے اور اگر یہ معاملہ کسی فورم پر  چیلنج کیا جاتا ہے تو وہ بھی سامنے آ جائے گا۔

انہوں  نے کہا کہ یہ ابہام ضرور ہے کہ  ٹرانسفر ہو کر آنے والے ججز مستقل ہوں گے  عارضی طور پر اس کا فیصلہ  چیف جسٹس صاحبان نے کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان فی الحال کسی نئے الیکشن کا متحمل نہیں ہو سکتا ، ہم نے ایک سال میں بہت کچھ حاصل کیا ہے، پاکستان دوبارہ اڑان کے لیے تیار ہے، حکومت نے مثبت اقدام اٹھائے، ثمرات جلد عوام تک پہنچیں گے۔

وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی اپوزیشن میں ہیں، پارلیمنٹ میں ان کی نمائندگی نہیں ہے۔ ان کا  کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں آپس میں  گروپ بندی اور کھینچا تانی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ  ٹرمپ کی فلسطین کے حوالے سے پوزیشن انتہائی قابل مذمت ہے ، حکومت  بھی امریکی صدر  ٹرمپ کے اقدام کی مخالفت کرتی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کے ان اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے  لیگی رہنما نے کہا کہ  دیکھ لیں کہ  پی ٹی آئی  کیسے لوگوں سے توقع رکھتی ہے؟۔

متعلقہ مضامین

  • گلگت بلتستان میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کی ضرورت ہے، کاظم میثم
  • کل صرف صوابی میں جلسہ ہوگا، ہمارا کوئی انتشار یا ٹکراؤ کا ارادہ نہیں: سلمان اکرم راجہ
  • کل صرف صوابی میں جلسہ ہوگا، انتشار اور ٹکراؤ کا ارادہ نہیں،  پی ٹی آئی
  • صوابی جلسے کے لیے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے پی ٹی آئی کو کتنے لاکھ کے فنڈز دیے؟
  • ’کل کا جلسہ صرف صوابی میں ہوگا‘، پی ٹی آئی کا انتشار اور ٹکراو نہ کرنے کا اعلان
  • پی ٹی آئی 8 فروری کو صوابی میں پُرامن احتجاج کرلے لاہور میں اجازت نہیں مل سکتی، مشیر وزیراعظم
  • سپریم کورٹ نے ویڈیو سکینڈل سے متعلق درخواست خارج کردی
  • 8 فروری جلسہ، علی امین گنڈاپور سے پی ٹی آئی پختونخوا کے صدر کی ملاقات
  • ہمیں کوئی ایشو نہیں یہ سو دفعہ خط لکھیں، دانیال چوہدری