عمران خان نے لیگل ٹیم میں تبدیلی کر دی
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں لیگل ٹیم میں تبدیلی کر دی۔
نئی لیگل ٹیم میں ایڈووکیٹ وحید انجم، عرفان نیازی، فیصل چوہدری اور محمد عمران شامل ہیں۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کی نئی لیگل ٹیم نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کیلئے درخواست بھی دائر کر دی۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے جیل حکام کو وکلاء کی عمران خان سے ملاقات کرانے کا حکم جاری کر دیا۔پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم آج 3 بجے عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کرے گی۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقاتیں: اہلیہ ملنے سے محروم رہیں
راولپنڈی:بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے اڈیالہ جیل میں اپنی تین بہنوں اور چھ وکلا سے ملاقاتیں کیں جبکہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات نہیں کرائی گئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے ان کی بہنوں علیمہ خان، عظمیٰ خانم اور نورین خان کی ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں ہوئی جو 45 منٹ تک جاری رہی۔
ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی نے اپنے وکلا سے بھی ملاقات کی، جن میں فیصل چوہدری، خالد یوسف چوہدری، فتح اللہ برکی، ملک وحید انجم، عرفان نیازی، اور پرویز اقبال شامل تھے، وکلا کے ساتھ ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی نے اپنے مقدمات کے حوالے سے تفصیلات حاصل کیں۔
خیال رہےکہ عمران خان کے وکیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ بشری بی بی کو بانی پی ٹی آئی سے نہ ملوانا غیر قانونی عمل ہے، اس حوالے سے ہم عدالت میں شکایت کریں گے۔