عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری کو حراست میں لے لیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 فروری 2025)بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری کو حراست میں لے لیاگیا، بانی پی ٹی آئی کے وکیل کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر سے حراست میں لیا گیا، اڈیالہ جیل کے باہر پولیس کی اضافی نفری پہنچ گئی ہے، اڈیالہ جیل کے باہر پولیس کی نقل و حرکت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ فیصل چوہدری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے کچھ دیر قبل اڈیالہ جیل پہنچے تھے۔
عدالت نے جیل حکام کو بانی پی ٹی آئی سے وکلاءکی ملاقات کرانے کا حکم دیاتھا۔ پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم آج بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کرے گی۔ قبل ازیں راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دے دی۔(جاری ہے)
یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری کو اڈیالہ جیل میں داخلے سے روکا گیاتھا۔
اڈیالہ جیل کے داخلی گیٹ پر فیصل چوہدری اور جیل کے عملے کے مابین تلخ کلامی ہوئی تھی۔ فیصل چوہدری نے اڈیالہ جیل چوکی میں جیل انتظامیہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست دی تھی۔ اڈیالہ جیل چوکی نے فیصل چوہدری کی درخواست وصول کرلی تھی۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے درخواست میں تحریر کیا تھاکہ بانی پی ٹی آئی کے تمام کیسز میں میرا وکالت نامہ جمع تھا۔ جیل عملے نے آج داخلی دروازے پر روک دیا اور اندر جانے نہیں دیا گیاتھا۔ وکیل فیصل چوہدری نے اپنی درخواست یہ بھی کہا تھا کہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔فیصل چوہدری نے کہا احتجاج پر مجھے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کے کمرے میں دو گھنٹے تک بٹھایا گیاتھا اور حبس بیجا میں رکھا گیاتھا۔ جیل عملہ میرے اور میرے ساتھ آئے ہوئے سائلین کو ہراساں کرتا رہا۔.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے فیصل چوہدری نے بانی پی ٹی آئی اڈیالہ جیل کے
پڑھیں:
عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری کو اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کرلیا گیا
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری کو پولیس نے پر گرفتار کر کے اڈیالہ جیل چوکی منتقل کر دیا ہے۔
وکیل فیصل چوہدری کو اڈیالہ جیل گیٹ نمبر 5 سے حراست میں لیا گیا، جہاں راولپنڈی پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات تھی۔
ذرائع کے مطابق فیصل چوہدری کو گزشتہ روز جیل کے افسر عمران ریاض کو گالیاں دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔
فیصل چوہدری عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے تھے، جہاں انہیں حراست میں لے لیا گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز فیصل چوہدری اور پولیس اہلکاروں کے درمیان اڈیالہ جیل میں داخلے پر تلخ کلامی بھی ہوئی تھی، جس کے بعد انہیں جیل میں داخلے سے روک دیا گیا تھا۔