ایس آئی ایف سی کے تحت زرعی شعبے کے فروغ کیلئے اقدامات
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2025ء)ایس آئی ایف سی کے تحت جی سی ایل آئی زرعی شعبے کی ترقی کے لیے کوشاں ہے۔پاکستان میں زرعی ترقی کیلئے گرین کارپوریٹ لائیوسٹاک انیشی ایٹو (جی سی ایل آئی)کی جانب سے تاریخی اقدامات جاری ہیں۔لائیو اسٹاک سیکٹر میں فوڈ سکیورٹی اور درآمدات میں کمی سمیت دیگر اہم چیلنجز سے نمٹنے کیلئے جدید ٹیکنالوجیز متعارف کردی گئی۔
پاکستان کی پہلی" میرین اینڈ ان لینڈ ایکوا کلچر پالیسی" کے تحت آبی زراعت اور ماہی گیری کے شعبے کی ترقی کیلئے جامع حکمت عملی پر کام جاری ہے۔جی سی ایل آئی جدید ٹیکنالوجیز کے ذریعے مویشیوں کی افزائش نسل کے ساتھ ساتھ اقتصادی خوشحالی کے لیے پرعزم ہے۔ جی سی ایل آئی روایتی اور جدید فارمنگ کے درمیان فرق کو کم کر کے مویشی پال کسانوں کو بااختیار بنا رہا ہے۔(جاری ہے)
حکومتی اداروں، نجی سرمایہ کاروں ، ماہرین، صنعتوں اور کسانوں کے ساتھ جدید لائیو سٹاک ماحولیاتی نظام کی تشکیل دیدیا گیا ہے، ماہی گیری کے شعبے کی ترقی کیلئے حکومت کی جانب سے حالیہ بجٹ میں اہم ٹیکس ریلیف اقدامات متعارف کرادیے گئے۔آئی وی ایف لیبارٹریز اور جینیاتی اصلاحات سے پاکستان میں مویشیوں کی افزائشِ نسل کا نیا دور شروع ہوگیا، گرڈ پروگرام" کے ذریعے 40 اضلاع میں خواتین کی لائیو سٹاک سیکٹر میں شمولیت کے لیے راہیں ہموار ہوگئی۔ایس آئی ایف سی کے تحت جی سی ایل آئی جدید فارمنگ کے طریقوں تک رسائی ممکن بنا کر زرعی شعبے کی ترقی کے لیے پر عزم ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے جی سی ایل آئی شعبے کی ترقی کے تحت کے لیے
پڑھیں:
بجلی شعبے کی اصلاحات، گھریلو صارف اور صنعتوں کیلئے ٹیرف میں مزید کمی لیکر آئیں گے،وزیر اعظم
اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت بجلی شعبے کی اصلاحات پر عملدرآمد پر جائزہ اجلاس اسلام آباد میں ہوا ۔اجلاس کو بجلی شعبے کی اصلاحات کے آئندہ تین برس کے اہداف پر بریفنگ دی گئی۔
اجلاس کو بجلی شعبے کی کارکردگی پر بھی جامع بریفنگ دی گئی. اجلاس کو بتایا گیا کہ بجلی شعبے کی اصلاحات و انسداد چوری مہم کے نتیجے میں دسمبر 2024 تک تقسیم کار کمپنیوں کی وصولیاں بہتر ہوکر 93.26 فیصد پر پہنچ گئیں. اجلاس کو گردشی قرضے میں مرحلہ وار کمی کے لائحہ عمل، بجلی کی ترسیل کیلئے مسابقتی مارکیٹوں کے قیام، بجلی کے ٹیرف میں کمی و دیگر اصلاحات کی معینہ مدت لے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔
اجلاس کو 500 کے-وی لائن کے مٹیاری-مورو-رحیم یار خان اور غازی بروتھہ-فیصل آباد ٹرانسمیشن لائینز منصوبوں پر پیش کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا. اجلاس کو نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کی تحلیل اور نئی کمپنی انرجی انفراسٹرکچر، ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (EIDMC) کے قیام کے حوالے سے پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔
وزیرِ اعظم کی تمام اصلاحات و منصوبوں کو معینہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔
اجلاس میں وفاقی وزراء خواجہ محمد آصف، احد خان چیمہ، عطاء اللہ تارڑ، ڈاکٹر مصدق ملک، سردار اویس لغاری، معاون خصوصی محمد علی اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔