UrduPoint:
2025-02-07@15:13:55 GMT
قذافی سٹیڈیم میٹرو سٹیشن کو گرین انرجی پر منتقل کرنے کا منصوبہ تیار
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2025ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے قذافی سٹیڈیم میٹرو سٹیشن کو گرین انرجی پر منتقل کرنے کا منصوبہ بنا لیا۔قذافی سٹیڈیم میٹرو سٹیشن کو گرین انرجی پر منتقل کرنے کا دوبارہ پلان بنایا گیا ہے جس کے لئے دو کروڑ 84لاکھ 70ہزار روپے کا تخمینہ لگا لیا گیا، قذافی سٹیڈم میٹرو سٹیشن کو گرین انرجی میں تبدیل کرنے کا کام تین ماہ کے عرصہ میں مکمل کیا جائے گا۔
(جاری ہے)
پلان کے تحت قذافی سٹیڈیم میٹرو سٹیشن کو مکمل طور پر سولر انرجی پر منتقل کیا جائے گا، مارچ 2025 میں سٹیشن پر کام شروع کیا جائے گا۔گرین انرجی کے لئے تیس سالہ گارنٹی کے پی وی ماڈیول خریدے جائیں گے، سٹیشن کے سولر پینل کی نیٹ میٹرنگ بھی کی جائے گی، کنٹریکٹر کی طرف سے ایک سال کے لئے مرمت و بحالی کی وارنٹی بھی دی جائے گی۔واضح رہے کہ ایل ڈی اے نے دسمبر 2024ء کو قذافی سٹیڈیم میٹرو سٹیشن پر سولر پینل لگانے کا پلان بنایا تھا، سٹیشن کو گرین انرجی پر منتقل کرنے کی ذمہ داری ایل ڈی اے کو تفویض کی گئی ہے، ایل ڈی اے انتظامیہ دسمبر 2024ء میں منصوبے پر عمل نہ کر سکی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سٹیشن کو گرین انرجی پر منتقل کرنے میٹرو سٹیشن کو گرین انرجی کرنے کا
پڑھیں:
قذافی کرکٹ اسٹیڈیم چیمپیئنز ٹرافی کے لیے تیار
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 قذافی کرکٹ اسٹیڈیم کھیل