پاکستان کونسل فار ریسرچ ان واٹر ریسورسز (پی سی آر ڈبلیو آر) نے بوتل میں بند پانی فروخت کرنے والے کم از کم 28 برینڈز میں خطرناک کیمیکل اورمائیکرو بائیولوجیکل آلودگی کے باعث انسانی استعمال کے لیے غیرمحفوظ قرار دیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق، پی سی آر ڈبلیو نے پاکستان بھر کے 20 شہروں سے منرل واٹر برینڈز کے جمع کردہ 176 نمونوں کی بنیاد پر نتائج پیش کیے۔ پانی کے نمونوں کے تجزیے میں سامنے آیا کہ مذکورہ برینڈز پاکستان اسٹینڈرز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیو سی اے) کے متعین کردہ معیار پر پورا نہیں اترتے جس کے باعث انہیں انسانی استعمال کے لیے غیر محفوظ قرار دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں 93 فیصد دودھ مضرصحت قرار، مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن

پی سی آر ڈبلیو آر نے 10 برینڈز کو سوڈیم کی زائد مقدار کے باعث غیرمحفوظ قرار دیا، ان میں میران ڈرنکنگ واٹر، پاک ایکوا، جیل بوٹلڈ واٹر، نیو، آبِ دبئی، ایلٹسن، پیور واٹر، ایکوا ہیلتھ، اوسلو اور مور پلس شامل ہیں۔

اس کے علاوہ، 5 برینڈز آرسینک کی انتہائی زائد مقدار کے باعث غیرمحفوظ قرار پائے، ان میں ون پیور ڈرنکنگ واٹر، انڈس، پریمیئم صفا پیوریفائیڈ واٹر اور اورویل اور نیچرل پیور لائف شامل ہیں۔ ایک برینڈ ہنزا اُتر واٹر کو پوٹاشیئم کی مطلوبہ معیار سے انتہائی زائد مقدار کے باعث انسانی استعمال کے لیے غیرمحفوظ قرار دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ہوائی اڈوں کے اردگرد رہنے والوں کو کن مضر صحت ذرات کا سامنا ہوتا ہے؟

مزید برآں، 16 برینڈز کو بیکٹیریا کی موجودگی کے باعث غیر محفوظ قرار دیا گیا، ان میں ایس ایس واٹر، سِپ سِپ پریمیئم ڈرنکنگ واٹر، میران ڈرنکنگ واٹر، ڈی۔نووا، اسکائی رین، نیو، پیور واٹر، ڈریم پیور، ایکوا شارو پیور ڈرنکنگ واٹر، ماروی، آئس ویل، اکب اسکائی، قراقرم اسپرنگ واٹر، مور پلس، ایسینشیا اور لائف اِن شامل ہیں۔

حکام نے عوام کو مذکورہ برینڈز کے بوتل بند پانی خریدنے سے خبردار کیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ وہ بوتل بند پانی خریدتے ہوئے سیفٹی کے معیار کو مدںطر رکھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

انسانی صحت برانڈز برینڈز بوتل بند پانی پاکستان پانی پی سی آر ڈبلیو آر غیرمحفوظ مضر صحت منرل واٹر.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان پانی پی سی آر ڈبلیو آر غیرمحفوظ منرل واٹر غیرمحفوظ قرار پی سی آر ڈبلیو ڈرنکنگ واٹر بند پانی قرار دیا کے باعث کے لیے

پڑھیں:

یوم یکجہتی کشمیر؛ پاک فوج کا کشمیری عوام کے ناقابل تسخیر عزم کو خراج تحسین

راولپنڈی:

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پرچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سروسز چیفس اور پاکستان کی مسلح افواج بھارتی غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے بہادر عوام کی حق خودارادیت کے لیے جاری جدوجہد کی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتی ہیں۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق سروسز چیف نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کہا ہے کہ کشمیری عوام کے ناقابل تسخیر عزم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،دہائیوں سے جاری ریاستی جبر، ظلم و ستم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سامنا کر رہے ہیں، ان کا استقلال اور حوصلہ پوری قوم کے لیے ہمت و جرات کی علامت ہے۔

پاکستان کی مسلح افواج مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگیوں اور غیر قانونی گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتی ہیں، یہ مظالم عالمی قوانین، انسانی اصولوں اور بنیادی انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہیں، جو بھارت کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کرتی ہیں۔

ہم عالمی برادری، انسانی حقوق کی تنظیموں اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کشمیری عوام کے مصائب کا نوٹس لیں اور اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ان کے حق خودارادیت کو یقینی بنانے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کریں۔

پاکستان کی مسلح افواج کشمیری عوام کے جائز حق کے لیے ثابت قدم ہیں اورملک کی خودمختاری و سالمیت کے تحفظ کے اپنے قومی فریضے کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

ہم کشمیری بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ان کی آزادی اور وقار کے لیے ہر ممکن حمایت جاری رکھیں گے۔

پاکستان زندہ باد! کشمیر پائندہ باد!

متعلقہ مضامین

  • گاڑیاں دھوکر پانی ضائع کرنے والے گھروں اور پیٹرول پمپس پر جرمانے کا حکم
  • گھروں میں گاڑیاں دھونے والوں کو 10 ہزار جرمانہ کرنے کا حکم
  • پاکستان میں خشک سالی کا خطرہ، محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
  • اسلام آباد کے کن علاقوں میں پانی کی سپلائی کم کی جارہی ہے اور کیوں؟
  • دنیا کے 10 طاقتور ترین ممالک کی فہرست جاری، کونسا اسلامی ملک شامل؟
  • یوم یکجہتی کشمیر: پاکستانی مسلح افواج کا کشمیریوں کی حمایت کا اعادہ
  • حفاظتی گارڈرز شیٹس چوری، لیاری ایکسپریس وے غیرمحفوظ ہوگیا
  • یوم یکجہتی کشمیر؛ پاک فوج کا کشمیری عوام کے ناقابل تسخیر عزم کو خراج تحسین
  • کراچی واٹر کارپوریشن نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا