’’عمران خان کیسے انسان ہیں؟‘‘
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
لاہور:
اسپیکر قومی اسمبلی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ عمران خان کیسے انسان ہیں؟۔
پنجاب اسمبلی میں صحافیوں کے ساتھ غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ہماری جانب سے کبھی تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے گئے۔
سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ مذاکراتی کمیٹی بھی ہم نے تحلیل نہیں کی، پہلے پی ٹی آئی کے اندر سے منظوری آئے تو پھر وہ ہمارے پاس بھی آ جائیں گے۔ پی ٹی آئی کے ساتھ رابطے آج بھی ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے متعلق کہنا تھا کہ وہ ایک سخت انسان ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
عمرکوٹ ضلع میں 17 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان
— فائل فوٹوسندھ حکومت نے 17 اپریل کو عمرکوٹ ضلع میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 213 عمرکوٹ میں ضمنی الیکشن کے باعث عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ نواب یوسف تالپور 2024ء کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 213 ضلع عمرکوٹ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے جن کا رواں سال فروری میں انتقال ہوگیا تھا۔