کراچی کے علاقے سچل گوٹھ میں مشتعل افراد کی جانب سے انسداد پولیو ٹیم پر حملہ کیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق سچل گوٹھ میں 20 سے 25 افراد نے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلوانے سے انکار کرتے ہوئے انسداد پولیو ٹیم سے جھگڑا کیا اور ہاتھا پائی ہوئی۔اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مشتعل افراد کے پتھرا ئوسے پولیس موبائل کے شیشٹے ٹوٹ گئے، پولیس نے12 ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگرکی تلاش جاری ہے۔پولیس حکام کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ چیف سیکرٹری سندھ  نے  آئی جی سندھ سے رابطہ کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیو ٹیم پر حملے میں ملوث تمام ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔پولیو ورکرز کے ساتھ کسی بھی قسم کی زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی۔چیف سیکرٹری سندھ نے صوبے میں انسداد پولیو ٹیموں کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت بھی کر دی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: انسداد پولیو ٹیم

پڑھیں:

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور وفاقی وزیر داخلہ کی کرک حملہ کی مذمت

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی کرک میں پولیس چوکی بہادر خیل پر فتنۃ الخوارج کے دہشتگردوں کی فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کرک حملے میں 3 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے شہداء کے اہلخانہ سے تعزیت کی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت شہداء کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی بھرپور معاونت کی جائے گی۔ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی کرک میں پولیس چوکی بہادر خیل پر فتنۃ الخوارج کے دہشتگردوں کی فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو  خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ انہوں نے شہید اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔

محسن نقوی نے کہا کہ فتنۃ الخوارج کے دہشتگردوں نے رات کی تاریکی میں پولیس چوکی پر بزدلانہ حملہ کیا۔ خیبرپختونخوا پولیس کے شہید ہونے والے اہلکاروں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ کے پی پولیس دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر موجود ہے۔ کے پی کے پولیس کے بہادر سپوتوں نے خون سے وطن عزیز کے امن کی آبیاری کی ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • پولیو قطرے پلانےسے انکار پر 3افراد گرفتار
  • کوئٹہ  میں پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلانے سے انکار پر 5افراد گرفتار
  • کراچی؛ پولیو ورکرز سے جھگڑا کرنے پر تین افراد گرفتار
  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور وفاقی وزیر داخلہ کی کرک حملہ کی مذمت
  • کوئٹہ میں متعدد افراد کا پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار
  • کوئٹہ: بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار پر 5 افراد گرفتار
  • لاہور میں انسداد پولیو مہم جاری،اب تک 16لاکھ بچوں نے قطرےپیئے
  • 90 افراد کا پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار، 5 افراد گرفتار
  • کرک ، پولیس چوکی پر شرپسندوں کے حملے میں 3 پولیس اہلکار شہید اور 5 زخمی