علی امین گنڈاپور کا کل کے جلسے کیلئے پارٹی کو 50 لاکھ روپے کا فنڈ
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
---فائل فوٹو
ترجمان وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سرفراز مغل نے بتایا ہے کہ کل ہونے والے جلسے کے لیے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے 50 لاکھ روپے دیے ہیں۔
ترجمان وزیراعلی فراز مغل نے ’جیو نیوز‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریکِ انصاف کے جلسوں اور احتجاج پر اخراجات کے سلسلے میں وزیرِ اعلی خیبر پختون خوا نے 50 کروڑ روپے سے زیادہ خرچ کیے ہیں۔
احتجاج کے دوران جلائی گئی مشینری اور دیگر نقصانات کی ادائیگی وزیرِ اعلیٰ نے اپنی جیب سے کی ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) اسی ماہ احتجاج کی کال دیں گے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈی آئی خان ریجن سے کل بڑا قافلہ عمر امین کی قیادت میں صوابی پہنچے گا۔
انہوں نے بتایا کہ قافلے میں شامل سیکڑوں گاڑیوں کے کرایوں کی ادائیگی کر دی گئی ہے، وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور پارٹی کے لیے کام کرتے رہیں گے۔
ترجمان فراز مغل نے بتایا ہے کہ کل ہونے والے جلسے کے لیے بھی وزیرِ اعلیٰ نے فنڈ دیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: علی امین
پڑھیں:
حکومت سے دوبارہ مذاکرات بانیٔ پی ٹی آئی کے کہنے پر ہی ہوں گے: علی امین گنڈاپور
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ بانیٔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو ہر صورت رہا کرائیں گے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عمران خان کے حکم پر حکومت سے مذاکرات کے لیے کمیٹی بنی، میرا اختیار عمران خان کے پاس ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 8 فروری کو یومِ سیاہ پر بھرپور احتجاج کیا جائے گا، عمران خان کی رہائی کے لیے 2 مرتبہ تمام رکاوٹیں عبور کر کےڈی چوک پہنچا۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ حکومت سے دوبارہ مذاکرات بانیٔ پی ٹی آئی کے کہنے پر ہی ہوں گے۔