— فائل فوٹو 

بلوچستان میں اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر کل یومِ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے حکومتِ بلوچستان کی جانب سے باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

اعلامیے میں بلوچستان حکومت اور عوام کی جانب سے پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پرنس کریم آغا خان کے جنازے کے موقع پر کل صوبے بھر میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: گیا ہے

پڑھیں:

پرنس کریم آغا خان کا انتقال، آج عام تعطیل کا اعلان

اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کے انتقال کے بعد گلگت بلتستان حکومت نے صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق آج 6 فروری کو صوبے بھرمیں عام تعطیل ہوگی، جس میں تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے، اور کاروباری مراکز بند رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔دوسری جانب سوگ کے دوران صوبے کی تمام سرکاری عمارتوں پر تین روز تک قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔واضح رہے کہ پرنس کریم آغا خان چہارم کا پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں گزشتہ روز انتقال ہوگیا تھا، جنہوں نے 1957 میں اپنے دادا سر سلطان محمد شاہ آغا خان کی وفات کے بعد اسماعیلی مسلمانوں کی قیادت سنبھالی تھی۔گلگت بلتستان میں اسماعیلی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد آباد ہے، علاقے میں پرنس کریم آغا خان نے تعلیم اور صحت سمیت دیگر شعبوں میں بہت سے فلاحی کام بھی کیے ہیں، جس کی وجہ سے لوگوں کے دلوں میں ان کے لیے احترام موجود ہے۔واضح رہے کہ اسماعیلی فرقے کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کے انتقال کے بعد ان کے فرزند پرنس رحیم الحسینی (پرنس رحیم آغا خان) کو جانشین نامزد کردیا گیا ہے۔اعلامیہ کے مطابق پرنس کریم آغا خان نے اپنی وصیت میں اپنے بیٹے پرنس رحیم آغا خان کو آئندہ امام نامزد کیا تھا، پرنس رحیم الحسینی کو ان کے والد مرحوم کی وصیت کے مطابق جانشین نامزد کیا گیا ہے۔اس بات کا اعلان پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں امام کے اہل خانہ اور سینیئر جماعتی رہنماؤں کی موجودگی میں کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت کا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر 8 فروری کو یوم سوگ منانے کا اعلان
  • حکومت کا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر کل یوم سوگ منانے کا اعلان
  • پاکستان میں پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر کل یوم سوگ کا اعلان
  •   حکومت کا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر 8 فروری کو یوم سوگ کا اعلان
  • حکومت پاکستان کا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر یوم سوگ کا اعلان
  • حکومت پاکستان کا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر یوم سوگ منانے کا اعلان
  • پرنس کریم آغا خان کا انتقال، آج عام تعطیل کا اعلان
  • گلگت بلتستان حکومت نے پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر3 روزہ سوگ اور آج عام تعطیل کا اعلان
  • پرنس کریم آغا خان کا انتقال