اسلام آباد:

پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ کل کا جلسہ صرف صوابی میں ہوگا، ہمارا انتشار اور ٹکراؤ کا کوئی ارادہ نہیں۔
 

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں کیس کی سماعت کے موقع پر جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا  نے کہا کہ ہماری ضمانتیں چلتی رہتی ہیں یہ ایک تلوار انہوں نے لٹکائی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم مقابلہ کرتے رہیں گے، یہ جھوٹے کیسز ہیں۔ کل ہم صوابی جائیں گے ہر یونین کونسل میں لوگ احتجاج کریں گے۔ ہمیں امید ہے، قوی گمان ہے کہ مولانا فضل الرحمن عوام کیساتھ کھڑے ہوں گے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ مولانا عوام کیساتھ کھڑے ہوں گے، عوام اس فسطائیت کیخلاف ہیں۔ مولانا فضل الرحمن زیرک سیاست دان ہیں عوام کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ مولانا فضل الرحمن نے 26ویں ترمیم میں ووٹ دیا یہ انکی سیاست ہے، ہم نے ترمیم کی مخالفت کی آج بھی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جہاں ہمارا تعاون ہو سکتا ہے وہاں مولانا کا تعاون لیں گے۔ ہمارا موقف واضح ہے ہم ہر صورت جمہوریت اور انسانی حقوق کا ساتھ دیں گے۔ ہر حملہ جو عدلیہ پر ہوگا اس کی مخالفت کریں گے جو جہاں تک ساتھ دے سکتا ہے وہ دے۔

جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ کل کا جلسہ صرف صوابی میں ہوگا، اس سلسلے میں یونین کونسل اور تحصیل کی سطح پر احتجاج ہوگا، کل انتشار اور ٹکراؤ کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے کل 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کے لیے درخواست دی گئی تھی،  تاہم ڈی سی کی جانب سے جلسے کی اجازت نہیں دی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ کل 8 فروری کو ایک بین الاقوامی کانفرنس اور کرکٹ میچ ہے۔ اس کے علاوہ بھی اہم پروگرام ہیں، جن کے لیے ہزاروں کی تعداد میں سکیورٹی اہل کار تعینات کیے جا رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پی ٹی آئی نے کہا

پڑھیں:

وہ دن دور نہیں جب کشمیریوں کو حقِ خودارادیت حاصل ہوگا: سرفراز بگٹی

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیریوں کو حقِ خودارادیت حاصل ہوگا۔

یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی  نے کہا کہ خطے میں امن مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل سے ممکن ہے، پاکستان کشمیری عوام کی حمایت ہمیشہ جاری رکھے گا،

 کشمیری عوام بھارتی قبضے کے خلاف جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں، وہ دن دور نہیں جب کشمیریوں کو حقِ خودارادیت حاصل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جلد کشمیریوں کو حقِ خودارادیت حاصل ہوگی، کشمیری عوام کی قربانیاں جلد رنگ لائیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • کل صرف صوابی میں جلسہ ہوگا، ہمارا کوئی انتشار یا ٹکراؤ کا ارادہ نہیں: سلمان اکرم راجہ
  • پی ٹی آئی کا صوابی میں جلسہ، مری میں تین دن کے لیے دفعہ 144 نافذ
  • کل کا جلسہ صرف کس کس علاقے میں ہوگا؟ پی ٹی آئی نے بڑا اعلان کر دیا
  • ’کل کا جلسہ صرف صوابی میں ہوگا‘، پی ٹی آئی کا انتشار اور ٹکراو نہ کرنے کا اعلان
  • امید ہے مولانا فضل الرحمٰن عوام کیخلاف نہیں کھڑے ہونگے: سلمان اکرم راجہ
  • پی ٹی آئی 8 فروری کو صوابی میں پُرامن احتجاج کرلے لاہور میں اجازت نہیں مل سکتی، مشیر وزیراعظم
  • وہ دن دور نہیں جب کشمیریوں کو حقِ خودارادیت حاصل ہوگا: سرفراز بگٹی
  • 8 فروری جلسہ، علی امین گنڈاپور سے پی ٹی آئی پختونخوا کے صدر کی ملاقات
  • حماس نے ٹرمپ کے بیان کو خطے میں انتشار پیدا کرنے کی سازش” قرار دیا