پاکستان اور بیلا روس کے مابین مستحکم تعلقات کے تسلسل میں وزیراعظم شہباز شریف اپریل میں بیلاروس کا سرکاری دورہ کریں گے، جس میں دونوں ممالک کے درمیان تضارتی معاہدے متوقع ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کو بیلاروسی صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے نومبر میں دورہ پاکستان کے دوران بیلاروس کے دورے کی دعوت دی تھی، اسی دورے کے دوران 2025-27 کی مدت کے لیے روڈ میپ معاہدہ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور بیلا روس کا دوطرفہ اقتصادی تعاون کے لیے درکار قانونی فریم ورک بہتر بنانے پر اتفاق

سفارتی ذرائع  کے مطابق بیلاروسی صدر کے دورہ پاکستان کے دوران 15 اہم معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے تھے، اس پس منظر میں وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ بیلاروس پاکستان کے تعلقات مستحکم ہونے کا تسلسل ہے۔

سفارتی ذرائع  کے مطابق پاکستان اور بیلاروس نے ایک دوسرے کے ساتھ تکنیکی مہارت کا اشتراک کرتے ہوئے ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل اور روشنی کے حل کی صنعتوں میں مشترکہ منصوبے شروع کیے ہیں۔

مزید پڑھیں:پاکستان اور بیلا روس کا کثیرالجہتی فورمز پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

بیلاروس سے پاکستان کی درآمدات 42.

65 ملین ڈالر مالیت کی رہی ہیں جس میں بنیادی طور پر ٹریکٹرز، مصنوعی فلیمینٹ یارن اور ربڑ کے ٹائر  شامل تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

الیگزینڈر لوکاشینکو بیلا روس ٹائر ٹریکٹرز درآمدات شہباز شریف وزیر اعظم یارن

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: الیگزینڈر لوکاشینکو بیلا روس ٹائر ٹریکٹرز درآمدات شہباز شریف یارن وزیراعظم شہباز شریف پاکستان اور بیلا بیلا روس روس کا

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف کا یوم یکجہتی کشمیر 5 فروری 2025کے موقع پر پیغام

وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان جناب محمد شہباز شریف کا یوم یکجہتی کشمیر 5 فروری 2025کے موقع پر پیغام, پاکستان کی حکومت اور عوام ہر سال ’’یوم یکجہتی کشمیر‘‘ مناتے ہیں تاکہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول کے لیے ان کی منصفانہ اور جائز جدوجہد کی مستقل حمایت کی تجدید کی جاسکے۔ حق خود ارادیت بین الاقوامی قانون کا ایک بنیادی اصول ہے۔ ہر سال، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی ایک قرارداد منظور کرتی ہے جس میں لوگوں کو اپنی تقدیر خود طے کرنے کے قانونی حق پر زور دیا جاتا ہے۔ افسوس کہ کشمیری عوام گزشتہ 78 سال گزرنے کے باوجود اس ناقابل تنسیخ حق کو استعمال نہیں کر سکے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر اعظم میاں شہباز شریف جلد آذربائیجان کادورہ کریں گے،عبدالعلیم خان
  • کسی قسم کا تعطل قبول نہیں، وزیراعظم کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت
  • قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح 7 فروری کو وزیراعظم شہباز شریف کریں گے
  • لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح 7 فروری کو وزیراعظم شہباز شریف کریں گے
  • وزیراعظم شہباز شریف کا یوم یکجہتی کشمیر 5 فروری 2025کے موقع پر پیغام
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورہ آزاد کشمیر پر روانہ
  • وزیراعظم شہباز شریف کا یومِ یکجہتی کشمیر پر آزاد کشمیر کا دورہ، حریت قیادت سے ملاقات
  • وزیراعظم کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، پولیس کے دستے کی سلامی
  • آصف علی زرداری سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے