ایف آئی اے کی کارروائی، سمندری راستے سے معصوم شہریوں کو یورپ بھجوانے میں ملوث نیٹ ورک بے نقاب
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرکے معصوم شہریوں کو سمندری راستے سے یورپ بھجوانے میں ملوث نیٹ ورک کو بے نقاب کردیا ہے۔
ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر سینیگال سے براستہ ایتھوپیا کراچی پہنچنے والے مسافر سے پوچھ گچھ کی، مسافر کی شناخت محمد عثمان عمر کے نام سے ہوئی جو ایتھوپین ایئرلائن کی پرواز ET-694 کے ذریعے سینیگال سے ایتھوپیا کے راستے کراچی پہنچا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کا نیا سربراہ کون ہوگا؟ نام سامنے آگیا
ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر گزشتہ سال لاہورائرپورٹ سے وزٹ ویزے پر سینیگال گیا تھا،مسافر یورپ جانے کے لیے چوہدری تیمور نامی انسانی سمگلر سے رابطے میں تھا، مذکورہ ایجنٹ نے مسافر کو 25 لاکھ روپے کے عوض اسپین پہنچانے کا وعدہ کیا۔
سینیگال پہنچنے پر مسافر کے والد نے ایجنٹ کو 25 لاکھ ادا کیے،ایجنٹ نے مسافر کو بائی ائیر قانونی طور اسپین بھجوانے کا وعدہ کیا تھا، تاہم سینیگال پہنچنے پر ایجنٹ نے مسافر کا پاسپورٹ ضبط کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کی کارروائی، مالیاتی فراڈ میں ملوث گینگ کے کارندے گرفتار
ایجنٹ نے سمندر کے راستے شہری کو یورپ بھجوانے کی کوشش کی تاہم مسافر نے انکار کیا، بعد ازاں ایجنٹ نے مسافر کے پاسپورٹ پر جعلی اسٹیمپ لگا کر غیر قانونی طریقے سے یورپ بھیجنے کی کوشش کی تاہم ناکام رہا۔
مسافر کو سینیگال میں 4 ماہ تک سیف ہاؤسسز میں رکھا گیا، جہاں مزید 13 پاکستانی بھی موجود تھے، مسافر نے بعد ازاں وطن واپسی کا فیصلہ کیا، تفتیش کے دوران مسافر نے انکشاف کیا کہ سید ضمیر شاہ نامی ایجنٹ ترکی میں غیر قانونی سفر کے انتظامات کرتا ہے، جبکہ حاجی مرزا احسن بیگ موریطانیہ کی سرحد پر غیر قانونی نقل و حرکت میں سہولت فراہم کرتا ہے، مسافر سے مزید پوچھ کچھ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یونان کشتی حادثات: 65 ایف آئی اے افسران بلیک لسٹ، انسانی اسمگلرز کے خلاف کارروائی کا حکم
ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ غیر قانونی سفری دستاویزات کی سخت جانچ پڑتال یقینی بنائی جائے، انسانی اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورکس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے۔
انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایجنٹوں کے جھانسے میں نہ آئیں اور بیرون ملک سفر کے لیے قانونی راستے اختیار کریں۔
جعلی دستاویزات کی بنیاد پر ویزا حصول میں ملوث ملزم گرفتاردوسری طرف ایف آئی اے ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے جعلی دستاویزات کی بنیاد پر ویزا حصول میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا ہے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم فراڈ اور جعلی دستاویزات کی تیاری میں ملوث ہے، ملزم کی شناخت کاشف امین کے نام سے ہوئی، ملزم کو کراچی سے گرفتار کیا گیا۔
ملزم پر 2024 میں جعلی سفری دستاویزات فراہم کرنے کے الزام پر مقدمہ درج کیا گیا تھا، ملزم نے شہری کو امریکا کے وزٹ ویزے کے حصول کے لیے جعلی کاغذات مہیا کیے تھے، ملزم نے شہری کو 3 لاکھ 50 ہزار روپے کے عوض امریکی کمپنی کی جعلی دستاویزات فراہم کیں، علاوہ ازیں ملزم نے شہری کو پاکستانی کمپنی میں ملازمت کی دستاویزات بھی فراہم کیں۔
امریکی قونصلیٹ کراچی نے مذکورہ جعلسازی کی نشاندہی کی تھی، جس پر ملزم کے خلاف کاروائی امریکی قونصلیٹ کراچی کی درخواست پر عمل میں لائی گئی۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم گزشتہ سال سے مفرور تھا، ملزم کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا، ملزم گزشتہ روز کینیڈا سے کراچی پہنچا، جہاں امیگریشن کے دوران اس کے کوائف IBMS سسٹم میں ہٹ ہوئے، ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news امریکا امیگریشن ایف آئی اے جعلی دستاویزات سمندر کراچی ایئرپورٹ ملزم گرفتار ویزہ یورپ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکا امیگریشن ایف ا ئی اے جعلی دستاویزات کراچی ایئرپورٹ ملزم گرفتار ویزہ یورپ جعلی دستاویزات ایجنٹ نے مسافر دستاویزات کی ایف ا ئی اے میں ملوث شہری کو کے لیے
پڑھیں:
کراچی: تیز رفتار فارچیونر شہریوں پر چڑھ دوڑی، ایک شخص جاں بحق، گاڑی نذرِ آتش
کراچی:گلشن اقبال مسکن چورنگی کے قریب تیز رفتار فارچیونر گرین بیلٹ توڑ کر مخالف سمت میں بیٹھے دو راہگیروں پر چڑھ دوڑی جس سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال مسکن چورنگی کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا۔ اتوار کی شب گلشن اقبال تھانے کی حدود میں ڈسکو بیکری سے مسکن چورنگی کی جانب جانے والی تیز رفتار فارچیونر گاڑی گرین بیلٹ توڑتے ہوئے مخالف سمت میں بیٹھے شہریوں سے جا ٹکرائی۔ گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
حادثے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا، مشتعل افراد نے گاڑی کو گھیر کر آگ لگا دی۔ پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی مگر تب تک گاڑی شعلوں کی نذر ہو چکی تھی۔ فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔
ترجمان ایس ایس پی ضلع شرقی کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 42 سالہ سلیم کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی ہونے والا شہری ذیشان ہے جسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا، تاہم حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔
چھیپا ویلفیئر کے نمائندے چوہدری شاہد کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کے سر اور پسلیوں پر شدید نوعیت کے زخم آئے تھے۔ تاہم ایس ایچ او گلشن اقبال نعیم راجپوت کے مطابق گاڑی کے ڈرائیور سمیت تین افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا جہاں ان سے مزید تفتیش کی جاری ہے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق گاڑی تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر گرین بیلٹ کراس کرتے ہوئے مخالف سمت میں جا پہنچی جہاں ہوٹل کے باہر کرسیوں پر بیٹھے دو افراد کو کچل دیا گیا تھا۔ تحقیقات کے دوران حادثے کا سبب بننے والی گاڑی کو آگ لگانے میں مبینہ طور پر ملوث 3 افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق حادثے کی وجوہات کا جائزہ لیا جارہا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ چھیپا حکام کے مطابق رواں سال ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 266 ہو چکی ہے۔