ورلڈ پیڈل لیگ میں جیگوارز 48 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
ورلڈ پیڈل لیگ میں جیگوارز 48 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست WhatsAppFacebookTwitter 0 7 February, 2025 سب نیوز
دبئی :ورنوسٹ جیگوارز نے میٹیورا ڈویلپرز ورلڈ پیڈیل لیگ کے چوتھے میچ میں گیم چینجرز لائنز کو 25-17 سے شکست دیدی ۔ویمنز ڈبلز میں ورنوسٹ جیگوار کی تمارا اکارڈو اور ماریا ورجینیا ریرا کی جوڑی نے 2-0 کی برتری حاصل کرلی لیکن گیم چینجرز لائنز کی مارٹا تالاوان اور ویرونیکا ورسیڈا کی جوڑی نے 2-2 سے برابری حاصل کرلی۔ بعد ازاں گیم چینجرز لائنز نے 6-5 کی برتری حاصل کرلی تاہم وہ سیٹ جیت نے میں ناکام رہے جس کی وجہ سے ورنوسٹ جیگوارز نے ٹائی بریک پر مجبور کردیا۔
تاہم گیم چینجرز لائنز نے ٹائی بریک پر غلبہ حاصل کرتے ہوئے سخت مقابلے میں 7-6 سے فتح حاصل کی۔مکسڈ ڈبلز مقابلے 4-4 سے برابررہے لیکن ورنوسٹ جیگوارز کے الیجینڈرا سالازار اور ڈیوڈ سانچیز نے 5-4 سے برتری حاصل کی۔ اس کے بعد انہوں نے آخری گیم میں گیم چینجرز لائنز کی کارلا میسا اور ڈینیئل سینٹیگوسا کو شکست دیکر 6-4 سے فتح حاصل کی اور اپنی ٹیم کو مقابلے میں 12-11 کی معمولی برتری دلائی۔مردوں کے ڈبلز سیٹ میں ورنوسٹ جیگوار کے الیجینڈرو ارویو اور اریس پٹنیوٹس کی جوڑی کا مقابلہ گیم چینجرز لائنز کے گونزالو روبیو اور پابلو لیجو سے ہوا۔ جیگوارز نے اپنے حریفوں کو ٹائی بریک میں شکست دیکر سیٹ 7-6 سے جیت لیا اور مجموعی برتری 19-17 تک بڑھا دی۔
آخری سیٹ میں ورنوسٹ جیگوارز کے لوکاس کیمپگنولو اور میکسیمیلیانو سانچیز نے گیم چینجرز لائنز کے جون سانز اور جیرو بوٹسٹا کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے شروع سے آخر تک غلبہ حاصل رکھا ایک بھی گیم ضائع نہیں کیا اور میچ کے دوسرے مردوں کے سیٹ میں 6-0 سے شاندار فتح حاصل کی۔ ان کی شاندار کارکردگی نے ورنوسٹ جیگوارز کے لئے میچ کو یقینی بنایا اور مجموعی طور پر 25-17 سے فتح حاصل کی۔یہ ورنوسٹ جیگوارز کی ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسری فتح ہے ، جس سے وہ 48 پوائنٹس اور دو میچوں میں 55.
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کے ساتھ
پڑھیں:
پاکستان کے لیے ایک اور عالمی اعزاز
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) خصوصی بچوں کی تعلیم وتربیت کے ادارے وائزل ویز ری ہیبلی ٹیشن اینڈ سلولرنرز سینٹر کو ورلڈ اسکول سمٹ منعقدہ ملائیشیامیں دنیا بھر سے چھ ہزار اسکولوں میں سے نیو ایرا اسکول سسٹم کیٹیگری 2025میں بہترین اسکول کے ایوارڈ اوراعزازی سند سے نواز ا گیا۔ یہ ایوارڈ وائزل ویز کے بانی وپروجیکٹ ڈائریکٹر محمد رفیع میمن نے ورلڈ اسکول سمٹ کے موقع پر وصول کیا۔