وزیراعظم اور آرمی چیف قومی معیشت کی ترقی کے لئے محنت کر رہے ہیں: گورنر سندھ
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور آرمی چیف قومی معیشت کی ترقی کے لئے شب و روز محنت کر رہے ہیں۔گو رنر ہائوس میں جی ٹیک کی جانب سے نئی ڈسٹریبیوشن کیپبلیٹی NDC کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کا مران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ Gerrys انٹرنیشنل اور جی ٹیک کی ٹیم کو اس شاندار اقدام پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، عصر حاضر کے تقاضوں سے اداروں کو ہم آہنگ کرنا حکومت اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ جی ٹیک کی نئی ڈسٹری بیوشن کیپبیلٹی (این ڈی سی ) نئے باب کا آغاز ہے، یہ جدید نظام ٹریول انڈسٹری میں اہم ثابت ہوگا، یہ منصوبہ ہمارے ملک کی معیشت اور سیاحت کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ آج ہم جو کچھ بھی ہیں یہ سب اس ملک نے ہمیں دیا، عزم اور جذبہ سے معاشی اور معاشرتی بہتری کے لئے ہمیں مل کر کام کرنا چاہئے، وزیراعظم اور آرمی چیف قومی معیشت کی ترقی کے لئے شب و روز محنت کر رہے ہیں۔کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ ہم نے عزم کیا آج آئی ٹی کلاسز، امید کی گھنٹی سے مسائل حل، مستحقین میں راشن اور بہت کچھ کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کشمیری بھائیوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رہے گی، گورنر سندھ
ایک بیان میں کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ حق خود ارادیت بین الاقوامی قانون کا بنیادی اصول ہے، عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر ہر صورت حل کرنا ہوگا اور بھارت کے ظالمانہ قوانین کو منسوخ کرنا ہوگا، کشمیریوں سے محبت ہمارے خون میں شامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے یوم یکجہتی کشمیر پر اپنا خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔ کامران خان ٹیسوری نے اپنے پیغام میں کہا کہ پوری قوم اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ حق خود ارادیت بین الاقوامی قانون کا بنیادی اصول ہے، عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر ہر صورت حل کرنا ہوگا اور بھارت کے ظالمانہ قوانین کو منسوخ کرنا ہوگا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ کشمیریوں سے محبت ہمارے خون میں شامل ہے۔ اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ کشمیری بھائیوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رہے گی۔