پاکستان معاشی استحکام کی بحالی پر پیشرفت کر رہا ہے،فچ کی رپورٹ
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
ویب ڈیسک:عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستانی معیشت کے حوالے سے رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان معاشی استحکام کی بحالی پر پیشرفت کر رہا ہے۔
فچ نے کہا ہے کہ پاکستان کی ساختی اصلاحات میں پیشرفت اس کے قرض پروفائل کے لیے اہم ہے، مشکل اصلاحات پر پیشرفت آئی ایم ایف جائزے، دوطرفہ اور کثیر جہتی فنانسنگ کے لیے کلیدی ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک کا شرحِ سود 12 فیصد کرنا، صارف کے لیے مہنگائی کم ہونے کی دلیل ہے، اوسط مہنگائی جون تک 24 فیصد تھی، جو جنوری میں 2 فیصد سے کچھ زائد رہی۔
پرائیویٹ میڈیکل کالجزمیں داخلے ؛ پہلی سلیکشن فہرست جاری
فچ کا کہنا ہے کہ معاشی سرگرمیاں استحکام اور شرحِ سود میں کمی سے بہتر ہو رہی ہیں، معاشی نمو 3 فیصد رہنے کے اندازے ہیں، ترسیلات، زرعی برآمدات اور سخت مانیٹری پالیسی سے کرنٹ اکاؤنٹ کھاتہ 1.
عالمی ایجنسی نے مزید بتایا کہ زرِ مبادلہ کے ذخائر 3 ماہ کی درآمدات کے مساوی ہیں، زرِ مبادلہ کے یہ ذخائر مالی ضرورت سے کم ہیں، مالی سال 2025ء میں 22 ارب ڈالر کی ادائیگیاں ہیں۔
پی ٹی آئی کا لاہور جلسے کی اجازت نہ ملنے پر پلان بی سامنے آگیا
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اقتصادی سطح پر بہتر پیشرفت ہوئی ہے، پرائمری سرپلس آئی ایم ایف کے ہدف سے زیادہ رہا، مالی سال کی پہلی ششماہی میں ٹیکس آمدنی آئی ایم ایف کے ہدف سے کم رہی۔
فچ کے مطابق صوبوں نے زرعی انکم ٹیکس پر قانون سازی کر لی ہے، زرِمبادلہ کے ذخائر بڑھنے اور بیرونی فنانسنگ ضرورت میں کمی جولائی میں مثبت ریٹنگ کا سبب ہو سکتی ہے، آئی ایم ایف کے جائزے میں تاخیر منفی ریٹنگ کا سبب ہو سکتی ہے۔
دنیا کی سب سے لمبی کار، 70 سے زائد افراد کے بیٹھنے کی گنجائش
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: آئی ایم ایف
پڑھیں:
پاکستان میں معاشی استحکام کی طرف قدم، خوش آئند تبدیلی: نواز شریف
لاہور: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی کی رفتار میں کمی اور معاشی ترقی کا آغاز ایک مثبت اشارہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو جس نقصان کی طرف دھکیل دیا گیا تھا، اس میں اب استحکام آنا ایک خوشگوار تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے۔
نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے پنجاب اسمبلی کے ارکان نے ملاقات کی، جس میں گوجرانوالہ، نارووال، اور سیالکوٹ کے ارکان شامل تھے۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی خدمت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نواز شریف نے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج کی کارکردگی اور کاروباری برادری کا اعتماد ملک کی معاشی بہتری کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔
مریم نواز نے اس موقع پر کہا کہ نواز شریف کی بیٹی ہونے کے ناطے میں اپنی ذمہ داری کو بہتر طور پر سمجھتی ہوں اور وزیراعظم شہباز شریف کی عوامی خدمت کی مثال کو سامنے رکھتے ہوئے کام کر رہی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کے معیار اور رفتار میں مزید بہتری لانے کی کوشش کی جائے گی۔