تحریک انصاف آج بھی رابطے میں ہیں: ایاز صادق
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق—فائل فوٹو
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف سے رابطہ منقطع نہیں ہوا، وہ آج بھی رابطے میں ہیں۔
پنجاب اسمبلی میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے۔
سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ ہم نے تو پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے کمیٹی بھی تحلیل نہیں کی۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی تک رسائی دینا میرا کام نہیں ہے، مذاکرات کی کامیابی حکومتی اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیوں پر منحصر ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ تحریک انصاف کی پہلے اندر سے منظوری آجائے تو پھر ہمارے پاس بھی آ جائیں گے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی ایک سخت آدمی ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: قومی اسمبلی ایاز صادق پی ٹی آئی
پڑھیں:
کل عمران خان سے اہل خانہ کی ملاقات کا دن ہے، سلمان اکرام راجہ کا ٹویٹ
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ان کے اہل خانہ کی ملاقات کل متوقع ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے معروف وکیل سلمان اکرم راجہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ "کل عمران خان صاحب سے ان کے اہل خانہ کی ملاقات کا دن ہے۔"
سلمان اکرم راجہ کے مطابق عمران خان سے ملاقات کرنے والوں میں ان کی بہنیں علیمہ خانم، نورین خانم، عظمیٰ خانم اور قاسم زمان خان شامل ہوں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ ملاقات انشاءاللہ کل ہوگی۔
یہ ملاقات ایسے وقت میں ہونے جا رہی ہے جب عمران خان متعدد مقدمات میں زیر حراست ہیں اور ان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف سیاسی چیلنجز کا سامنا کر رہی ہے۔