قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے قومی اسمبلی کا اجلاس 10 فروری کو طلب کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے قومی اسمبلی کا اجلاس 10 فروری کو طلب کرلیا۔پارلیمنٹ کے ایوان زیریں قومی اسمبلی کا اجلاس 10 فروری کو شام 5 بجے طلب کیا گیا ہے، اجلاس کا ایجنڈا ایک روز قبل اتوار کو جاری کیا جائے گا۔قائم مقام صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق (1) کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا ہے۔قومی اسمبلی کا موجودہ اجلاس 16 ویں قومی اسمبلی کا 13واں اجلاس ہوگا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: قومی اسمبلی کا اجلاس
پڑھیں:
سندھ کی درخواست پر وزیرِ اعظم نے سی سی آئی اجلاس آج طلب کرلیا، شرجیل میمن
وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل (CCI) کے اجلاس میں آج کینالوں کے معاملے پر فیصلہ کر لیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت سندھ کی درخواست پر وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف نے 2 مئی کو ہونے والا سی سی آئی اجلاس آج ہی طلب کرلیا ہے۔
شرجیل میمن نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل (CCI) کا اجلاس آج شام وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف کی صدارت میں اسلام آباد میں ہوگا۔ سندھ کی درخواست پر ہونے والے اجلاس میں کینالوں کے معاملات پر تفصیل سے بات چیت کی جائے گی اور اس مسئلے کا حتمی حل نکالا جائے گا۔
مزید پڑھیں: متنازع کینالز منصوبہ: نواز شریف اور شہباز شریف کی پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت
وزیرِ اطلاعات سندھ نے یہ بات کہی کہ اجلاس میں وفاقی حکومت کی مدد اور تعاون سے سندھ کے زرعی شعبے کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ سندھ حکومت کی جانب سے کینالوں کے پانی کے حوالے سے کئی اہم نکات پیش کیے گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات کے تحت نہروں کا معاملہ ختم ہوجائے گا، اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سندھ کی نمائندگی کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
CCI بلاول بھٹو سی سی آئی شہباز شریف مشترکہ مفادات کونسل