جیل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ انھیں رہائی اپنے موقف اور مقدمات کی پیروی سے مل سکتی ہے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے آرمی چیف کو لکھے خط کے بارے میں سنا ہے، دیکھا نہیں، بانی پی ٹی آئی نے خط میں وجوہات اور تجاویز بیان کی ہیں، جنہیں مثبت انداز میں دیکھا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ لوگوں کو بلاوجہ ٹرمپ سے توقعات نہیں باندھنی چاہئیں۔ جیل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ انھیں رہائی اپنے موقف اور مقدمات کی پیروی سے مل سکتی ہے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے آرمی چیف کو لکھے خط کے بارے میں سنا ہے، دیکھا نہیں، بانی پی ٹی آئی نے خط میں وجوہات اور تجاویز بیان کی ہیں، جنہیں مثبت انداز میں دیکھا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے مل کر جمہوریت کو نقصان پہنچایا، انہوں نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کرکے ملک میں آزادی اظہار رائے کا گلا گھونٹا، آصف علی زرداری اور بلاول کو آئین کا حلیہ بگاڑنے کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: شاہ محمود قریشی بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ

پڑھیں:

ہر کسی کو اپنی ناک سے نیچے دیکھنا ہوگا، بانی نے خط لکھ کر ابتدا کر دی ہے، وکیل

راولپنڈی:

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے سیاسی استحکام پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر کسی کو اپنی ناک سے پیچھے دیکھنا ہوگا، بانی نے خط لکھ کر ابتدا کر دی ہے۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری کی اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ایس او پی کے تحت فیملی اور وکلا کی ملاقات کرائی گی لیکن بشریٰ بی بی کی ملاقات بانی سے نہیں کرائی گی، جس کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عدالتی احکامات کے باوجود بشریٰ بی بی کی ملاقات نہیں کرائی گئی، اس قسم کی حرکتوں سے کسی کا بھلا نہیں ہوتا، بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے لیکن قانون کے مطابق بھی بشریٰ بی بی کو ملاقات کی اجازت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس حکومت کی جانب سے ہماری خواتین کارکنوں کو ہراساں کیا گیا، پولیس گردی اور اب جیل گردی کی جا رہی ہے، بانی نے خط میں لکھا جو حکم عدولی ہوتی ہے اس کا نزلہ اسٹیبلشمینٹ پر گر رہا ہے۔

فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ کچھ ایسے لوگ ہیں جو ملک میں سیاسی عدم استحکام ختم نہیں ہونے دے رہے، بانی نے پیغام دیا کہ فوج ہماری ہے اور قوم متحد ہوکر فوج کے پیچھے کھڑی ہو۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ کل جو پالیسی تبدیلی کی بات کی گئی آج اس کی کھلی خلاف ورزی کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ 8  فروری کو عوامی مینڈیٹ چوری کیا گیا، ہم 8 فروری کو یوم سیاہ منائیں گے، آج کے جنرل ڈائر کی دھمکیوں سے ہم بلکل نہیں ڈرتے، ہم آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنا اختجاج ریکارڈ کرائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عالیہ حمزہ نے منیار پاکستان میں جلسے کی درخواست دی لیکن اجازت نہیں ملی، حکومت پنجاب اور ان کی پراکسیز ہمیں چلنے نہیں دے رہی ہیں تاہم اپوزیشن جماعتوں سے ہمیں اچھا ریسپانس مل رہا ہے۔

فیصل چوہدری نے کہا کہ ہر کسی کو اپنی ناک سے پیچھے دیکھنا ہوگا، بانی نے خط لکھ کر ابتدا کر دی ہے ہم چاہتے ہیں کہ ملک کی خاطر اس کا مؤثر جواب آئے، پاکستان میں پیکا لگا کر میڈیا کا گلا گھونٹا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں پاکستان میں ہر خاص و عام کو فئیر ٹرائل کا موقع ملے، عدالتوں کے احکامات کا احترام ہو، ہم اپنی صدا احتجاج بلند کرتے رہیں گے، پاکستان میں معاشی حالات گھٹنوں پر آچکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردی پھیلنے کی اصل وجہ اداروں کو پی ٹی آئی کے پیچھے لگا دیا گیا، سیاسی قوتوں نے جعلی فارم پر حکومت کو قبول کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے نہتے لوگوں پر گولیاں چلائی گئیں، نیوٹرل امپائر اس کی تحقیقات کریں، بانی نے اپنے 6 نکات کو دہرایا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ جمہوریت کو واپس لایا جائے۔

فیصل چوہدری نے کہا کہ ہم نے خط لکھ دیا ہے تاکہ بنیادی مسائل حل کیے جائیں، جمہوری قوتوں نے اپنی قدر کھو دی ہے، موجودہ سیاسی قوتیں سیاسی عمل کا مظاہرہ نہیں کررہی ہیں، ہم نے حکومت سے مذاکرات کیے مگر ہماری ملاقات نہیں کرائی جاتی۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی قوتیں اپنے کردار سے ثابت کریں کہ وہ سیاسی ہیں، ہم نے خط میں رعایت نہیں مانگی، کھلا خط ہے وہ سب دیکھ سکتے ہیں، ہم نے 6 وجوہات کا ذکر کیا ہے جس کی وجہ سے خلیج بڑھ رہی ہے، یہ پالیسیاں پاکستان کے مفاد میں نہیں ہیں۔

وکیل بانی پی تی آئی نے کہا کہ ہمیں جلسوں کی اجازت نہیں دی جاتی لیکن اس میں گھبرانے کی بات نہیں ہے، ہم محسن نقوی کی طرف سے آنے والی دھمکیوں کی مذمت کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی کی ڈونلڈ ٹرمپ سے امیدیں، شاہ محمود قریشی کیا کہتے ہیں؟
  • بھٹو کو آئین بنانے اور آصف زرداری اور بلاول کو اس کا حلیہ بگاڑنے کے لیے یاد رکھا جائے گا، شاہ محمود قریشی
  • بانی پی ٹی آئی کے آرمی چیف کو خط کا معاملہ مثبت لیا جانا چاہیے، شاہ محمود قریشی
  • بھٹو کو آئین بنانے اور آصف زرداری، بلاول کو اس کا حلیہ بگاڑنے کے لیے یاد رکھا جائے گا، شاہ محمود
  • ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے مل کر جمہوریت کو نقصان پہنچایا: شاہ محمود قریشی
  • لوگوں کو بلاوجہ ٹرمپ سے توقعات نہیں باندھنی چاہئیں، شاہ محمود قریشی
  • عمران خان نے بھی بات نہ مانی تو صدارت چھوڑ دوں گا: جنید اکبر
  • فوج ہماری ہےاورقوم متحد ہوکرفوج کےپیچھےکھڑی ہو، بانی پی ٹی آئی کا پیغام
  • ہر کسی کو اپنی ناک سے نیچے دیکھنا ہوگا، بانی نے خط لکھ کر ابتدا کر دی ہے، وکیل