آئی ایل ٹی 20 کے فائنل میں جگہ بنانے کے لئے کوالیفائر 2 میں وارئرز کا مقابلہ وائپرز سے ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 February, 2025 سب نیوز

ابوظہبی :ٹی ایم سیفرٹ کی شاندار اننگز کی بدولت شارجہ واریئرز نے ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کے ایلیمنیٹر میچ میں دفاعی چیمپیئن ایم آئی ایمریٹس کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔ سیفرٹ کی 20 گیندوں پر 40 رنز اور ٹم ساؤتھی کی 2 وکٹوں کی بدولت شارجہ واریئرز ٹائٹل کے مزید قریب پہنچ گیا ہے اب فائنل میں جگہ بنانے کے لئے اس کا مقابلہ کوالیفائر 2 میں ڈیزرٹ وائپرز سے ہوگا۔ ایم آئی ایمریٹس کی شکست کی وجہ سے ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کے سیزن 3 میں ایک نئے چیمپیئن کو تاج پہنایا جائے گا کیونکہ دونوں سابق چیمپیئن مقابلے سے باہر ہوگئے ہیں۔

یہ شارجہ واریئرز کے لئے بھی ایک تاریخی مہم ہے کیونکہ یہ پہلا موقع ہے جب وہ ٹورنامنٹ کے اس مرحلے تک پہنچے ہیں۔شارجہ کی جانب سے 147 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ٹام کوہلر کیڈمور اور جانسن نے ابتدائی 2 اوورز میں 5 چوکے لگا کر بغیر کسی نقصان 23 رنز بنائے۔ چارلس نے تیسرے اوور میں الزاری جوزف کو پہلے چوکا اور پھر چھکا لگایا۔

شارجہ واریئرز نے پاور پلے کے اختتام پر 1 وکٹوں کے نقصان پر 58 رنز بنائے تھے کوہلر کیڈمور اور رائے نے عمدہ شراکت داری قائم کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو دس اووز میں میں ایک وکٹ کے نقصان پر 87 رنز تک پہنچا دیا اور انہیں 60 گیندوں پر 60 رنز درکار تھے۔ایم آئی ایمریٹس کو مقابلے میں واپسی کے لئے فوری طور پر کچھ وکٹیں درکار تھیں 13 ویں اوور میں انہیں بڑی کامیابی ملے ۔ روہید کی واپسی نے ایم آئی ایمریٹس کو موقع دیا کیونکہ انہوں نے رائے کو پویلین کی راہ دکھائی مقامی کھلاڑی کے لئے یہ صرف بہتر ہوا کیونکہ اس نے 2 گیندوں کے بعد ایک بار اور وکٹ حاصل کرلی یوں روہید نے اوور میں دو بڑی وکٹیں حاصل کرکے ایم آئی ایمریٹس کو کھیل میں واپسی کا موقع دیا۔ کوہلر کیڈمور کی صبر آزما اننگز کا خاتمہ فضل الحق فاروقی نے کیا ۔ انگلش کھلاڑی نے 40 گیندوں پر 40 رنز بنائے۔ان کے آوٹ ہونے کے بعد شارجہ واریئرز دباؤ میں آگئی تاہم سیفرٹ نے محاذ سنبھال لیا اور اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کردیا

انہوں نے 19 ویں اوور میں 16 رنز بنائے جبکہ 20 گیندوں پر 40 رنز کی اننگز کھیلی اور شارجہ واریئرز کو کوالیفائر 2 تک پہنچایا۔ یہ پہلا موقع تھا جب شارجہ واریئرز ٹورنامنٹ کے اس مرحلے میں پہنچا تھا۔اس سے قبل ایم آئی ایمریٹس کی اننگز کا آغاز اچھا نہ ہوا کیونکہ آندرے فلیچر پہلے ہی اوور میں ایڈم ملن کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئے۔ ٹام بینٹن اور ول جیکس نے ملکر دوسری وکٹ کے لیے 34 رنز کی شراکت قائم کی جس کے بعد شارجہ واریئرز کو دوسری وکٹ ملی۔نکولس پورن نے دو چوکے اور پھر ایک چھکا مارکر اننگز آگے بڑھائی پاور پلے کے اختتام پر ایم آئی ایمریٹس نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 48 رنز تک بنائے تھے۔بینٹن اور پورن اچھی فارم میں دکھائی دے رہے تھے اور انگلش کھلاڑی نے اسکور بورڈ پر اضافہ برقرار رکھا اور شائی ہوپ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے گرین بیلٹ کی دوڑ میں آگے بڑھ گئے۔ بینٹن کی اننگز کا خاتمہ 10 ویں اوور میں ہوا روہن مصطفی ٰ نے شاندار کیچ پکڑا ۔

انہوں نے 29 رنز بنائے تھے۔ دس اوورز کے اختتام پر ایم آئی ایمریٹس کا 3 وکٹوں کے نقصان پر75 رنز تھا۔ پورن نے صرف 19 گیندوں پر 42 رنز بنائے۔ انہوں نے بہترین کپتان کی اننگز کھیلی اور ٹورنامنٹ میں 1000 رنز بنانے والے صرف تیسرے بلے باز بن گئے انہں دلشان مدوشنکا نے 13 ویں اوور پویلین کی راہ دکھائی۔شارجہ واریئرز نے 17 ویں اوور تیز کھیل پیش کیا ۔ کوشل پریرا نے پہلی گیند پر چھکا لگایا تاہم اگلی گیند پر ساؤتھی نے انہیں آوٹ کردیا ۔ شارجہ واریئرز کی ٹیم 19 ویں اوور میں 7 رنز بنائے۔ شارجہ واریئرز کی شاندار باؤلنگ کی بدولت ایم آئی ایم اے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بناسکی۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ا ئی ایل ٹی 20 کے لئے

پڑھیں:

آئی ایل ٹی 20کا فائنل اور بھی مشکل ہوگا، گلبدین نائب

دبئی :دبئی کیپیٹلز نے دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں آخری گیند پر سنسنی خیز مقابلے میں ڈیزرٹ وائپرز کو شکست دے کر مسلسل دوسری بار ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کے فائنل میں رسائی حاصل کی۔ افغانستان کے آل راؤنڈر گلبدین نائب نے 39 گیندوں پر 62 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر وائپرز کے خلاف مسلسل تیسری نصف سنچری بنائی اور اپنی ٹیم کو ایک اور تاریخی فائنل تک پہنچایا۔

آئی ایل ٹی 20 کے تین سیزن میں کوالیفائیڈ پلے آف میں جگہ بنانے کا متاثر کن ریکارڈ برقرار رکھنے والی کیپیٹلز نے ثابت کیا کہ وہ ٹورنامنٹ کے سب سے مستقل کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں سے ایک ہیں۔ 189 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نائب کپتان سیم بلنگز نے 16 گیندوں پر 38 رنز بنائے۔ نائب کی موجودگی نے کیپیٹلز کو میدان میں اپنا دوسرا سب سے بڑا کامیابی کا تعاقب مکمل کیا۔گلبدین نبی نے کہا کہ یہ صرف ایک اور کھیل نہیں تھا. یہ ایک سیمی فائنل تھا، اور یہی وہ وقت تھا جب انہوں نے سب سے زیادہ ترقی کی ۔ اس طرح کے میچوں کا دباؤ ان کے اندر بہترین کارکردگی کے اظہار کا موقع دیتا ہے میں خاص کر معیاری بولنگ کے خلاف اتنے بڑے پلیٹ فارم پر اپنی فارم برقرار رکھنے پر خوش ہوں۔سیم بلنگز کے ساتھ اہم شراکت داری کے بارے میں بات کرتے ہوئے نائب نے کہا کہ یہ شراکت داری یقینی طور پر ہماری اننگز کا ٹرننگ پوائنٹ تھی۔

بدقسمت رن آؤٹ کے بعد بھی سیم کے الفاظ حوصلہ افزا تھے۔ انہوں نے مجھ سے کہا کہ کھیل کا اختتام میں نے کرنا ہے اس مثبت گفتگو نے مجھے حوصلہ دیا۔ آئندہ فائنل سے قبل نائب نے اپنی تیاریوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ چیمپئنز ٹرافی سمیت آنے والے بڑے ایونٹس کے لئے بہترین تیاری ہے۔ اگرچہ فائنل تک پہنچنا آسان نہیں تھا لیکن ہم جانتے ہیں کہ فائنل اس سے بھی زیادہ چیلنجنگ ہوگا۔ بیک ٹو بیک فائنل میں جگہ بنانے کے بعد ہم اس بار ٹرافی اٹھانے کے لیے پرعزم ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرنے کیلئے مشترکہ جدوجہد ،معیشت کی ترقی کیلئے بھی مل کر کام کرنا ہوگا‘ سردارایازصادق
  • ماسٹر آئل کرکٹ، النور جم خانہ پری کوارٹر فائنل میں داخل
  • آئی ٹی ایل ٹی ٹوئنٹی، دبئی کیپیٹلز ڈیزرٹ وائپرز کو ہراکر فائنل میں
  • انیل کومبلے نے آج کے دن 10وکٹیں حاصل کیں
  • آئی ایل ٹی 20کا فائنل اور بھی مشکل ہوگا، گلبدین نائب
  • دبئی کیپیٹلز نے ڈیزرٹ وائپرز کو شکست دیکر آئی ایل ٹی 20 کے فائنل میں جگہ بنالی
  • آئی ایل ٹی 20 پلے آف مرحلے میں داخل ، وائپرز، کیپیٹلز، ایمریٹس اور واریئرز مدمقابل
  • شارجہ واریئرز اچھی فارم میں ہے اور فاتح بننے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے، ہیڈ کوچ جے پی ڈومنی
  • آئی ایل ٹی 20 پلے آف مرحلے میں داخل ، وائپرز، کیپیٹلز، ایمریٹس اور واریئرز مدمقابل