ویوین دسینا کو بحرین حکومت نے اعزاز سے نواز دیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
بھارتی ٹیلی ویژن کے معروف اداکار ویوین دسینا نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بگ باس 18 کے اختتام کے چند دن بعد بحرین کا سفر کرنے والے اداکار ویوین دسینا کو بحرین حکومت کی جانب سے اعزاز سے نوازا گیا، جس کے ساتھ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے بھارتی ٹی وی اداکار بن گئے ہیں۔ بحرین کے سرکاری حکام نے ان کی فنی خدمات اور بین الاقوامی سطح پر مقبولیت کو سراہتے ہوئے یہ اعزاز پیش کیا۔
View this post on InstagramA post shared by Yusuf Lori (@yusuf44)
ویوین دسینا نے اس موقع پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ’میں بے حد خوش اور شکر گزار ہوں کہ مجھے اتنا پیار ملا ۔ میں ہمیشہ سے مانتا آیا ہوں کہ محنت اور خلوص کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، اور یہ اعزاز میرے اس عقیدے کو مزید مضبوط کرتا ہے‘۔
انہوں نے بحرین کے مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی محبت اور حمایت نے ان کے سفر کو یادگار بنا دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بحرین ہمیشہ ان کے دل کے قریب رہے گا۔
View this post on InstagramA post shared by Vivian Dsena (@viviandsena)
یاد رہے کہ بھارتی ٹی وی اداکار ویوین دسینا ’مدھوبالا‘، ’شکتی‘ اور ’صرف تم‘ جیسے ڈراموں میں اپنی اداکاری کے لیے جانے جاتے ہیں، ویوین حال ہی میں رئیلٹی شو بگ باس 18 میں بھی رنر اپ رہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کرینہ کپور کی دبئی میں ’چھمک چھلو‘ پر شاندار ڈانس پرفارمنس کی ویڈیو وائرل
بالی ووڈ کی بیوٹی کوئین کرینہ کپور کی دبئی میں اپنے مشہور گانے ’چھمک چھلو‘ پر رقص کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے دبئی میں ایک زیورات کے برانڈ کی تقریب میں اپنی مقبول گانے ’چھمک چھلو‘ پر رقص کر کے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں ڈال دیا۔ یہ گانا 2011 کی کرینہ اور شاہ رُخ خان کی فلم ’راون‘ کا ہے اور آج بھی بےحد مقبول ہے۔
View this post on InstagramA post shared by The Filmy Charcha (@filmycharchaofficial)
کرینہ نے اس موقع پر آسمانی رنگ کا خوبصورت لباس پہن رکھا تھا جس کی وجہ سے وہ سب کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی تھیں اور اچانک اپنے ڈانس کے ذریعے اداکارہ نے تقریب کو چار چاند بھی لگا دیے۔ سوشل میڈیا پر ان کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس پر مداح انہیں خوب سراہا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ کرینہ آخری بار فلم ’سنگھم اگین‘ میں نظر آئیں۔ اس فلم میں اجے دیوگن، رنویر سنگھ، دیپیکا پڈوکون، اور دیگر بڑے اسٹارز بھی شامل تھے۔ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ کرینہ کپور خان جلد پرتھوی راج سکھمارن کے ساتھ میگھنا گلزار کی ممکنہ فلم ’دائرہ‘ میں جلوہ گر ہوں گی تاہم اس کا باضابطہ اعلان تاحال نہیں ہوا ہے۔