کراچی ائیرپورٹ پر جعلی دستاویزات کی بنیاد پر ویزا حصول میں ملوث مفرور ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی ( ایف آئی اے) کے مطابق ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کی  کارروائی میں گرفتار ملزم کی شناخت کاشف امین کے نام سے ہوئی۔ ملزم فراڈ اور جعلی دستاویزات کی تیاری میں ملوث ہے۔ ملزم پر سال 2024 میں جعلی سفری دستاویزات فراہم کرنے کا الزام پر مقدمہ درج کیا گیا تھا

ترجمان کے مطابق ملزم کاشف امین نے شہری کو 3 لاکھ 50 ہزار روپے کے عوض امریکی کمپنی اور پاکستانی کمپنی میں ملازمت کی دستاویزات فراہم کی تھیں۔ امریکی قونصیلٹ کراچی نے مذکورہ جعلسازی کی نشان دہی کی تھی۔ ملزم کے خلاف کارروائی امریکی قونصیلٹ کی درخواست پر کی گئی۔

ملزم گزشتہ سال سے مفرور تھا اور اس کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا۔ ملزم گزشتہ روز کینیڈا سے کراچی پہنچا تھا جہاں امیگریشن کے دوران اس کے کوائف آئی بی ایمز سسٹم میں ہٹ ہوئے۔ ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

لاہور: گھریلو جھگڑے کے دروان ٹک ٹاکر آیت مریم کو شوہر نے قتل کر دیا

لاہور میں گھریلو جگھڑے کے دوران معمولی تلخ کلامی کے بعد ٹک ٹاکر آیت مریم کو شوہر نے قتل کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں ٹک ٹاکر آیت مریم کو قتل کردیا گیا،  لاہور پولیس  کا کہنا تھا کہ شوہر سعد نے معمولی لڑائی جھگڑے پر بیوی کو گلا دبا کر اس کی جان لے لی۔

ایس پی لاہور پولیس ڈاکٹر غیور احمد خان نے بتایا کہ نواب ٹاؤن پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اور مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیوی کے قتل میں ملوث ملزم کو 24 گھنٹے میں گرفتار کر لیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم سعد اور مقتولہ آیت مریم کا اکثر آپس میں جھگڑا رہتا تھا، قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ملزم سے تفتیش کے بعد قتل کے مزید محرکات کا اندازہ ہوسکے گا۔

 

متعلقہ مضامین

  • لاہور میں سکیورٹی ہائی الرٹ، ناکہ جات پر سخت نگرانی، اشتہاری اور مفرور گرفتار
  • کراچی: پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی، افغان گروپ کے 2 ملزمان گرفتار
  • کراچی، مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • عظمی بخاری کی جعلی ویڈیوز کے مقدمے میں گرفتار ملزم کی ضمانت منظور
  • لاہور: گھریلو جھگڑے کے دروان ٹک ٹاکر آیت مریم کو شوہر نے قتل کر دیا
  • عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو مقدمہ، ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ
  • امریکی سٹوڈنٹ ویزا، طالبعلموں کےلیے اچھی خبر
  • پنجاب: انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ کے 3 ملزمان گرفتار
  • فرانس میں نمازی کو قتل کرنے والا ملزم تاحال مفرور، شناخت ہوگئی
  • کراچی، مبینہ پولیس مقابلے میں ایک زخمی سمیت 3 ڈاکو گرفتار، اسلحہ و دیگر سامان برآمد