کیوی کپتان نے فخر زمان کو اپنے لیے بڑا خطرہ قرار دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ سے قبل نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے کہا کہ حریف ٹیم کے فخر زمان ہمارے لیے بڑا خطرہ ہوسکتے ہیں۔
کیوی کپتان مچل سینٹر نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چیمپئینز ٹرافی سے قبل سیریز تیاری کو بہترین موقع ہے، کوشش ہوگی سیریز میں فتحیاب ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہوم گراؤنڈ پر پاکستانی ٹیم کیخلاف میچ اہم ہوگا، فخر زمان ایسے کرکٹر ہیں جنہیں ٹارگٹ کرنا، وہ میچ کا رخ تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
مزید پڑھیں: سہ ملکی ون ڈے سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی
کیوی کپتان نے مزید کہا کہ ہمارے پاس اچھے فاسٹ بولر موجود ہیں اور ہمارا ایونٹ میں پہلا میچ میزبان ملک پاکستان کیخلاف ہے جو نہایتی اہم ہے۔
مزید پڑھیں: سہ ملکی سیریز؛ جنوبی افریقی ٹیم بھی لاہور پہنچ گئی
مچل سینٹنر نے کہا کہ سہ ملکی سیریز کی صورت میں ہامرے پاس کنڈیشنز سے واقف ہونے کا اچھا موقع ہے۔
واضح رہے کہ سہ ملکی سیریز کا پہلا میچ کل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سہ ملکی سیریز کہا کہ
پڑھیں:
سہ ملکی ون ڈے سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی
کراچی:آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی سے قبل ہونے والی سہ ملکی سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت منگل سے شروع ہوگئی،پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والی ون ڈے سیریز کے لیے آن لائن ٹکٹ بھی فروخت کے لیے پیش کر دیے گئے۔
کراچی میں ٹی سی ایس کے مقررہ مراکز پرٹکٹ حاصل کرنے والوں کی بڑی تعداد نے رجوع کیا، سیریز کا تیسرا میچ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 12 فروری کو کھیلا جائے گا جبکہ 14 فروری کو فائنل کا انعقاد طے ہے۔
ایک شناختی کارڈ پر10 ٹکٹ خریدے جاسکتے ہیں،ان میچزمیں بالترتیب شرح ٹکٹ جنرل 350 اور 5 سو روپے، فرسٹ کلاس 750 اور ایک ہزار، پریمیم ایک ہزار اور 15سو، وی آئی پی 15سو اور 2 ہزار، وی وی آئی پی4 ہزار اور 5 ہزار جبکہ گیلری کے لیے 5 ہزار اور 6 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔