علی امین کی عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عدالت طلب
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو عدالت طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر علی امین گنڈا پور کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے علی امین گنڈاپور کی درخواست پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا اور کیس کی مزید سماعت 12 فروری تک ملتوی کردی۔
پی ٹی آئی کا اکاموڈیشن کی امید رکھنا احمقوں کی جنت میں رہنے جیسا ہے: خواجہ آصف
واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے 24 جنوری کو جیل میں ملاقات نہ کروانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اسلام آباد ملاقات نہ علی امین
پڑھیں:
عمران خان نے لیگل ٹیم میں تبدیلی کر دی
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں لیگل ٹیم میں تبدیلی کر دی۔
نئی لیگل ٹیم میں ایڈووکیٹ وحید انجم، عرفان نیازی، فیصل چوہدری اور محمد عمران شامل ہیں۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کی نئی لیگل ٹیم نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کیلئے درخواست بھی دائر کر دی۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے جیل حکام کو وکلاء کی عمران خان سے ملاقات کرانے کا حکم جاری کر دیا۔پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم آج 3 بجے عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کرے گی۔