اسلام آباد : سٹیمپ پیپرز کا اجرا بایومیٹرک ویری فکیشن سے مشروط
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
اسلام آباد (نیوزڈیسک)وفاقی دارالحکومت میں جعلی سٹیمپ پیپر کے سدباب کیلئے سٹیمپ پیپرز کا اجرا بائیو میٹرک ویریفکیشن سے مشروط کردیا گیا، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے سٹیمپ وینڈرز کو بایو میٹرک ویریفکیشن کیلئے ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے اس حوالے سے کہا ہے کوئی بھی وینڈر نادرا بایو میٹرک کے بغیر اسٹیمپ پیپرز جاری نہیں کر سکے گا، بایو میٹرک کے بغیر جاری ہونیوالے تمام اسٹیمپ پیپرز جعلی تصور ہوں گے۔ ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ بائیو میٹرک کے بعد شہر سے جعلی اسٹیمپ پیپرز کا خاتمہ ہو جائے گا،
جعلی اسٹیمپ پیپرز کی وجہ سے شہریوں کو ریونیو اور دیگر معاملات میں مسائل کا سامنا تھا، جبکہ جعلی اسٹیمپ پیپرز کی وجہ سے کئی فراڈ کے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔ عرفان میمن نے کہا کہ سٹیمپ پیپرز کے اوپر موجود بائیو میٹرک سلپ سے ویریفکیشن کا عمل بھی آسان ہوگا اور بائیو میٹرک ویریفکیشن کے بعد شہری محفوظ ٹرانزیکشنز کر سکیں گے۔
ایلون مسلک کے 120اسٹار لنک سیٹلائٹ گر کر تباہ
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: اسٹیمپ پیپرز سٹیمپ پیپرز بائیو میٹرک اسلام ا باد
پڑھیں:
14 فروری کو سندھ کے تعلیمی اداروں میں تعطیل ہوگی، نوٹی فکیشن جاری
کراچی:سندھ حکومت نے شب برأت کی مناسبت سے 14 فروری کو صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کردیا۔
اس حوالے سے محکمہ تعلیم سندھ نے 14 فروری بروز جمعے کو عام تعطیل کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔ جس میں لکھا گیا ہے کہ صوبے میں 15 شعبان کو تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
نوٹی فکیشن میں واضح لکھا گیا ہے کہ 14 فروری کو تعطیل شب برأت کی مناسبت سے دی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں شب برأت 13 فروری بروز جمعرات کو بعد نماز مغرب مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی۔