محمد رضوان کی قیادت میں ہم چیمپئنز ٹرافی جیتیں گے: محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ محمد رضوان کی قیادت میں ہم چیمپئنز ٹرافی جیتیں گے۔
قذاقی اسٹیڈیم لاہور کے تعمیراتی کام میں حصہ لینے والے مزدوروں کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم کا شمار دنیا کے بہترین اور خوبصورت اسٹیڈیمز میں ہوگا، قوم سے کیا وعدہ پورا ہونے پر اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ آج کا پاکستان کے لیے بہت خوشی اور فخر کا دن ہے، وزیرِ اعظم شہباز شریف سے کہوں گا کہ ان ورکرز کے لیے ایوارڈز کا اعلان کریں، ورکرز کی محنت کے بغیر یہ سب ممکن نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ شائقین اور کھلاڑی اسٹیڈیم میں فراہم کردہ جدید سہولیات سے محظوظ ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایونٹ کو نئے قذافی اسٹیڈیم کے شایان شان ہونا چاہئے ،دعا ہے کہ 3 ملکی سیریز میں پاکستان کامیاب ہو۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: محسن نقوی
پڑھیں:
لاہور اور کراچی کے اسٹیڈیمز تیار، افتتاح آج ہوگا
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے لاہور اور کراچی کے اسٹیڈیمز تیار ہوگئے، دونوں اسٹیڈیمز کو نیا رنگ اور روپ دے دیا گیا۔
پی سی بی کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف رنگا رنگ تقریب میں آج قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح کریں گے۔
تقریب میں میوزک کی جھنکار بھی ہوگی، نامور گلو کار اپنے آواز کا جادو جگائیں گے۔
دوسری جانب آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا نغمہ بھی آج جاری ہوگا، عاطف اسلم کے گائے نغمے کا ٹیزر جاری کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کی قیادت میں پی سی بی نے ریکارڈ 117 دنوں میں قذافی اسٹیڈیم کو جدید ترین اسٹیڈیم میں تبدیل کیا ہے۔
قذافی اسٹیڈیم میں 32 ہزار لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش بن گئی ہے۔