کمشنر کوہاٹ نے جرگہ رپورٹ محکمۂ داخلہ کو بھیج دی
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
—فائل فوٹو
کمشنر کوہاٹ نے کرم کے حالات پر جرگے کی رپورٹ محکمۂ داخلہ کو بھیج دی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فریقین نے ہتھیار جمع کرانے کے طریقہ کار سےحکومت کو آگاہ کیا ہے۔
حکومت نے جمع کرائے گئے طریقہ کار پرعمل درآمد سے متعلق غور شروع کر دیا ہے۔
کرم امن معاہدے پرعمل درآمد سےمتعلق دوبارہ جرگہ طلب کیا گیا۔ پشاور سے ذرائع کے مطابق جرگہ کل کمشنر کوہاٹ کی سربراہی میں کمشنر ہاؤس میں ہوگا۔
حکومت اسلحہ جمع کرانے کے مناسب طریقہ کار پر متفق ہوتے ہی فریقین کو آگاہ کر دے گی۔
ادھر جرگے میں امن معاہدے کے تحت بنکرز گرانے کا عمل بھی جاری ہے۔
مجموعی طور پر اب تک 50 بنکرز گرائے جا چکے جبکہ دونوں فریقین کے بنکرز کی مجموعی تعداد 250 ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کمشنر ہاؤس کوہاٹ میں فریقین کا جرگہ ہوا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کمشنر کوہاٹ
پڑھیں:
پی ٹی آئی کو مینارِ پاکستان پر جلسے کی اجازت کا معاملہ؛ رپورٹ عدالت میں پیش
لاہور:تحریک انصاف کی جانب سے مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست کے معاملے کی سماعت لاہور ہائی کورٹ میں ہوئی، جس میں چیف سیکرٹری طلب کیے جانے پر عدالت پہنچ گئے۔
8 فروری کو مینار پاکستان پر پی ٹی آئی کے جلسے کی اجازت سے متعلق درخواست کی سماعت جسٹس فاروق حیدر نے کی۔ اس موقع پر پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ عدالت کے روبرو پیش ہوئیں جب کہ ڈپٹی کمشنر لاہور نے عدالتی حکم پر جلسے کی اجازت سے متعلق رپورٹ پیش کی۔
ڈپٹی کمشنر کی رپورٹ میں عدالت کو بتایا گیا کہ 8فروری کو شہر میں کرکٹ میچ اور ہارس اینڈ کیٹل شو ہے۔ جلسے کی اجازت سے متعلق میٹنگز ابھی جاری ہیں۔ کل بھی اس حوالے سے میٹنگ بلائی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی 8 فروری کو مینار پاکستان پرجلسے کی درخواست؛ ڈپٹی کمشنر ذاتی حیثیت میں طلب
عدالت نے استفسار کیا کہ ان کی جلسے کی درخواست کب موصول ہوئی تھی، جس پر ڈی سی نے بتایا کہ جلسے کے لیے 29 جنوری کو درخواست موصول ہوئی۔ عدالت نے پوچھا کہ کیا آپ کے قانون میں درج ہے کہ آپ کم سے کم کتنی مدت میں درخواست پر فیصلہ کریں گے؟، جس پر ڈپٹی کمشنر نے جواب دیا کہ قانون میں درخواست پر فیصلے کے لیے مدت کا ذکر نہیں ہے۔
بعد ازاں عدالت نے سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کردی۔