Al Qamar Online:
2025-02-07@11:11:57 GMT

تین ملکی سیریز: جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی

اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT

تین ملکی سیریز: جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی اور ٹرائی نیشن سیریز میں شرکت کے لئے جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی۔

(آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی اور ٹرائی نیشن سیریز کھیلنے کیلئے جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم براستہ دبئی نجی ائیر لائن سے لاہور پہنچی، لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کا والہانہ استقبال کیا گیا۔

 رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقا کی ٹیم کو سخت سیکیورٹی کے حصار میں نجی ہوٹل میں پہنچا دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقی ٹیم آج مکمل آرام کرے گی اور کل دوپہر سے ٹریننگ سیشن میں شروع کرے گی، جنوبی افریقی ٹیم کی ٹریننگ سیشن ایل سی سی اے گراونڈ میں دوپہر 12:30 سے 4:30 تک ہو گی۔

 تین ملکی ون ڈے سیریز میں جنوبی افریقی ٹیم اپنا پہلا میچ 10 فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلی گی۔

قبل ازیں چیمپئنز ٹرافی اور تین ملکی ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لیے نیوزی لینڈ کی ٹیم لاہور پہنچ گئی ہے۔

یار رہے کہ پاکستان، جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹرائی نیشن سیریز 8 فروری سے شروع ہو رہی ہے۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل کی کرکٹ ٹیم

پڑھیں:

سہ ملکی سیریز؛ ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان سہ ملکی سیریز کیلئے ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔

سہ ملکی سیریز کا پہلا میچ کل میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، یہ میچز لاہور کے نو تعمیر شدہ قذافی اسٹیڈیم اور کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں شیڈول ہیں۔

قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا میچ دوپہر 2 بجے شروع ہوگا، سنگل لیگ ٹورنامنٹ میں نیوزی لینڈ کا مقابلہ پیر 10 فروری کو اسی مقام پر جنوبی افریقا سے ہوگا، میچ صبح ساڑھے 9 بجے شروع ہوگا۔ 

مزید پڑھیں: کیوی کپتان نے فخر زمان کو اپنے لیے بڑا "خطرہ" قرار دیدیا

دوسرے میچ کے بعد ایکشن کراچی منتقل ہو جائے گا جہاں میزبان پاکستان  ٹیم بدھ 12 فروری کو نیشنل بینک اسٹیڈیم میں جنوبی افریقا کے خلاف ڈے اینڈ نائٹ میچ کھیلے گی۔ 

ایونٹ کا فائنل جمعہ 14 فروری کو ٹاپ 2 ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں: سہ ملکی ون ڈے سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی

تمام میچز ٹین اسپورٹس، پی ٹی وی اسپورٹس اور اے اسپورٹس پر براہ راست نشر کیے جائیں گے جبکہ پاکستان میں تماشہ، مائیکو اور ٹیپمیڈ پر براہ راست نشر کیے جائیں گے۔

یہ ٹورنامنٹ تینوں ٹیموں کو آئندہ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کی تیاری کا موقع فراہم کرے گا جو 19 فروری کو کراچی میں میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے شروع ہوگی۔

مزید پڑھیں: سہ ملکی کرکٹ سیریز؛ لاہور میں آرمی اور رینجرز تعینات کرنیکی منظوری دیدی گئی

محمد رضوان کی نظریں مسلسل چوتھی ون ڈے سیریز کی جیت پر مرکوز ہیں ان کی قیادت میں پاکستان نے گزشتہ سال آسٹریلیا، زمبابوے اور جنوبی افریقا کے خلاف دو طرفہ ون ڈے سیریز جیتی تھی ۔

محمد رضوان نے سہ ملکی سیریز کے موقع پر کہا کہ ہم اپنے ہوم کراؤڈ کے سامنے اور لاہور اور کراچی کے نئے تعمیر شدہ اسٹیڈیمز میں دوبارہ کھیلنے پر ُپرجوش ہیں، یہ سیریز آئی سی سی ایونٹ سے قبل ٹورنامنٹ میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: بغض یا کچھ اور؟ سابق کرکٹر نے پاکستان کو ہی ٹاپ 4 سے باہر کردیا

کیوی کپتان  مچل سینٹنر نے کہا کہ ہم نے لاہور میں لائٹس  میں اچھا ٹریننگ سیشن کیا اور ہفتے کے روز ہوم سائیڈ کا مقابلہ کرنے کا انتظار نہیں کرسکتے، پاکستان دوبارہ آنے پر انہیں خوشی ہے۔ 

جنوبی افریقہ کی ٹیم کپتان ٹیمبا باوما کی قیادت میں لاہور پہنچنے کے بعد ہفتے کو اپنا پہلا ٹریننگ سیشن کرے گی۔

کپتان ٹیمبا باوما نے کہا کہ یہ ٹیم کیلئے میگا ایونٹ سے قبل وارم اپ کرنے کا بہترین موقع ہے، ہمارے پاس ملا جلا اسکواڈ ہے اور سہ ملکی ٹورنامنٹ سے ہمیں آئی سی سی ایونٹ کی تیاری سے قبل حالات سے ہم آہنگ ہونے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • سہ ملکی سیریز؛ ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
  • سہ ملکی کرکٹ سیریز کا پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ میں کل کھیلا جائے گا۔
  • سہ ملکی سیریز، نیوزی لینڈ کے بعد جنوبی افریقی ٹیم بھی پاکستان پہنچ گئی
  • جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی
  • جنوبی افریقہ نے سہ ملکی کرکٹ سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا
  • سہ ملکی سیریز؛ نیوزی لینڈ کی ٹیم لاہور پہنچ گئی
  • 3 ملکی ون ڈے سیریز میں شرکت کیلئے نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی
  • سہ ملکی سیریز: نیوزی لینڈ کرکٹ کی لاہور آمد، سخت سیکیورٹی میں ہوٹل پہنچایا گیا
  • 3 ملکی سیریز، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی