Express News:
2025-02-07@10:45:42 GMT

صائم کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی؛ انتظار مزید طویل ہوگیا

اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی سے قبل دورہ جنوبی افریقا میں انجری کا شکار ہونیوالے اوپنر صائم ایوب کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کا انتظار مزید طویل ہوگیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے نوجوان بیٹر صائم ایوب کی فٹنس کے حوالے سے اہم اپڈیٹ فراہم کی گئی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ اوپنر ٹخنے کے فریکچر سے صحت یابی کی جانب تیزی سے گامزن ہیں اور انگلینڈ میں اپنا ری ہیب جاری رکھیں گے۔

کرکٹر کے تفصیلی ایم آر آئی اسکین، ایکس ریز اور طبی معائنے کے بعد انجری کی تاریخ (3 جنوری کے روز سے 10 ہفتوں تک) کھیل کی تمام سرگرمیوں سے باہر ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں: صائم کا مستقبل کیا! ڈاکٹرز نے سرجری سے انکار کردیا، مگر کیوں؟

ڈاکٹرز کی جانب سے ایم آر آئی اسکین، ایکس ریز اور میڈیکل رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد 10 ہفتوں کا آرام دیا ہے۔

اسی طرح صائم ایوب کی نیوزی لینڈ کے دورے کیلئے دستیابی کا انحصار تمام فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد زیر غور لایا جائے گا۔

مزید پڑھیں: قومی کرکٹ ٹیم کو صائم ایوب کی کمی محسوس ہونے لگی

پاکستان کو دورہ نیوزی لینڈ کے دوران 5 ٹی20 اور 3 ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنے کیلئے 16 مارچ سے 5 اپریل تک دورہ کرنا ہے۔

بعدازاں قومی ٹیم کے کرکٹر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں شرکت کیلئے وطن واپس روانہ ہوں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: صائم ایوب کی

پڑھیں:

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا قذافی سٹیڈیم کا دورہ ، افتتاحی تقریب کے انتظامات کا جائزہ

لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی چین سے واپس پہنچنے کے بعد بغیر آرام کیے فوراً قذافی سٹیڈیم پہنچ گئے اور وہاں ہونے والی افتتاحی تقریب کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

 

انہوں نے تقریب کے لیے شاندار انتظامات کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ایونٹ کو نئے قذافی سٹیڈیم کے معیار کے مطابق ہونا چاہیے۔ محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ آج پاکستان کے لیے فخر کا دن ہے، کیونکہ ریکارڈ وقت میں قذافی سٹیڈیم کی تعمیر نو مکمل ہوئی، جس کا سارا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ یہ کرکٹ کا دنیا کا ایک خوبصورت اور عالمی معیار کا سٹیڈیم ہے، جس کی تکمیل پر اللہ کا شکر گزار ہوں۔ شائقین کرکٹ اور کھلاڑی اس جدید سٹیڈیم میں جدید سہولتوں سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔ محسن نقوی نے ورکرز، ایف ڈبلیو او، نیسپاک، کنٹریکٹرز اور پی سی بی کا دل سے شکریہ ادا کیا۔

 

آج نئے قذافی سٹیڈیم کا باقاعدہ افتتاح وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کریں گے، اور عوام کے لیے سٹیڈیم میں داخلہ مفت ہو گا۔ افتتاحی تقریب میں علی ظفر، عارف لوہار اور آئمہ بیگ اپنے گانے پیش کریں گے، جبکہ آتشبازی، لائٹس شو اور ڈھول کی پرفارمنس بھی ہو گی۔

متعلقہ مضامین

  • صائم ایوب سے متعلق بری خبر، کتنے عرصے تک کرکٹ سے باہر ہوگئے؟
  • صائم ایوب کے حوالے سے بری خبر، 10 ہفتوں کیلئے کرکٹ سے باہر
  • محسن نقوی   کا علی الصبح وطن واپسی پر فوری قذافی سٹیڈیم  کا دورہ
  • چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا قذافی سٹیڈیم کا دورہ ، افتتاحی تقریب کے انتظامات کا جائزہ
  • کرکٹ ٹیم کو کرکٹرصائم ایوب کی یاد ستانے لگی
  • قومی کرکٹ ٹیم کو صائم ایوب کی کمی محسوس ہونے لگی
  • صائم ایوب کی کمی کو خوشدل شاہ پورا کریں گے
  • صدر زرداری کا دورہ: پاک چین مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط
  • اوپن لیٹر لکھنا ڈگیوں میں بیٹھ کر ملنے جانے سے زیادہ معتبرہے،پنجوتھہ