سابق مرحوم جج ارشد ملک کی اہلیہ کی پینشن کیلئے درخواست، رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ طلب
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
سابق جج ارشد ملک---فائل فوٹو
سپریم کورٹ نے سابق مرحوم جج ارشد ملک کی اہلیہ کی پینشن کی درخواست پر رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے جسٹس امین الدین کی سربراہی میں درخواست کی سماعت کی۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ انسانی بنیادوں پر استدعا ہے کہ جج ارشد ملک کو لاہور ہائی کورٹ نے برطرف کیا تھا، وہ سیاسی افراد کے ریفرنسز سن رہے تھے، ارشد ملک کی برطرفی کو جبری ریٹائرمنٹ میں تبدیل کیا جائے۔
سابق وزیرِ اعظم اور مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف کو سزا سنانے والے احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے۔
درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سابق جج ارشد ملک کو ویڈیو اسکینڈل پر برطرف کیا گیا تھا ارشد ملک کی عدالت میں نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز مقرر تھے، جب ارشد ملک کا انتقال ہوا تو ان کی بر طرفی کے خلاف اپیل زیرِ التواء تھی۔
جسٹس حسن اظہر رضوی نے سوال کیا کہ جج کا کیا کام ہے کہ سیاسی افراد سے گھروں میں ملاقاتیں کرے؟
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سابق جج ارشد ملک ارشد ملک کی
پڑھیں:
بشریٰ بی بی کی جیل میں بہتر سہولتوں کیلئے درخواست، فریقین سے جواب طلب
بشریٰ بی بی---فائل فوٹواسلام آباد ہائی کورٹ میں بشریٰ بی بی کی جیل میں بہتر سہولتوں کی فراہمی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
عدالتِ عالیہ نے بشریٰ بی بی کی درخواست پر فریقین سے جواب طلب کر لیا۔
بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کی بیوی بشریٰ بی بی نے خاوند کی طرح جیل میں بہتر سہولتوں کی فراہمی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکریٹری داخلہ اور جیل سپرنٹنڈنٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 ہفتوں میں رپورٹ طلب کر لی۔
بانئ پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے جیل میں بہتر سہولتوں کے حصول کے لیے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔