لاہور ہائیکورٹ نے سموگ تدارک کیس میں ریمار کس دیئے کہ گھروں میں گاڑیوں دھونے والوں کو 10ہزار روپے جرمانہ  کریں ،گھروں میں گاڑیاں دھونے کا کام ختم کرا لیں تو پانی بچایا جا سکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سموگ تدارک کیس کی سماعت جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر کی۔ممبر جوڈیشل کمیشن حنا جیلانی نے زیر زمین  پانی کی سطح کم ہونے کے خلاف رپورٹ پیش کردی۔ممبر جوڈیشل کمیشن  نے کہا کہ چیف سیکرٹری پنجاب سمیت متعلقہ اداروں سے میٹنگز ہوئی۔عدالت نےریمارکس دیئے کہ پانی کو محفوظ بنانےکیلئے  باقاعدہ رولز بنانے کی ضرورت ہے اگر گھروں میں گاڑیاں دھونے کا کام ختم کرا لیں تو آپ بہت سا پانی بچا سکتے ہیں،گھروں میں باقاعدہ مہم چلانی  چاہئے کہ گھروں میں گاڑیاں دھونا سختی سے منع ہے،اس حوالے سے پورے شہر میں بینر پوسٹر لگائیں کہ گھروں میں گاڑیاں دھونا منع ہے،گھروں میں گاڑیاں دھونے والوں کو 10ہزار جرمانے کریں۔عدالت  نے ریما رکس دیئے کہ ڈولفن کی ذمہ داری لگائیں کہ وہ مکمل مانیٹرنگ کرے،پانی کے مسئلہ صرف لاہور نہیں بلکہ پورے پنجاب کا ہے،میں جانتا ہوں کہ حکومت پورے پنجاب کو فوکس کر رہی ہے جو کہ اچھی بات ہے،میں نے واٹر اتھارٹی بنانے کی تجویز دی تھی اسکا کیا بنا۔وکیل نے کہا کہ اس حوالے سے میٹنگ بلائی جا رہی ہے۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ واٹر اتھارٹی کے حوالے سے چیف سیکرٹری سے دوبارہ میٹنگز کریں اور سمری تیاری کرائیں،ہماری مسجدوں میں سب زیادہ پانی کا ضیاع ہورہا ہے،آپ نماز پڑھنے جا رہے ہیں اور پانی ضائع کر رہے ہیں اسے روکنا بہت ضروری ہے،مسجدوں میں واٹر ٹیب بند ہونا چاہیے،مسجدوں میں ایک واٹر ٹینک ہوں ڈبے سے پانی نکال کر وضو کریں۔ممبر جوڈیشل کمیشن  نے کہا کہ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ بھی بہت ضروری ہیں۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جس پٹرول پمپ پر واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ نہیں ہے اسے سیل کردیں،پہلی وارننگ دے کر ایک لاکھ جرمانے کریں،اپنے رولز میں ترمیم کریں اور جرمانے بڑھائیں،ویتنام میں ٹریفک کی بری حالت تھی وہاں جرمانے بڑھائے  گے سب سے سیدھے ہوگئے ،آجکل کے دور میں ہزار 2 ہزار جرمانہ کیا کہتا ہے، جرمانے بڑھائیں سب سیدھے ہوجائیں گے۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پی ڈی ایم اے سویا ہوا ہے محکمہ ماحولیات جاگ گیا ہے،پنجاب میں کوئی منصوبہ محکمہ ماحولیات کی منظوری کے بغیر شروع نہیں ہوگا،ٹریفک والے کدھرہیں کرکٹ میچ شروع ہونے والے ہیں،لوگوں کو مصیبت پڑی ہیں ٹریفک پولیس کیا کر رہی ہے،عدالت نے آئندہ سماعت پر سی ٹی او لاہور کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا،لوگوں کو پتہ ہونا چاہیے کہ ٹیموں کی آمدروفت کس وقت ہے،سڑکوں پر ٹریفک کے متبادل روٹس کے بورڈ لگے ہونے چاہیے،2 تین ماہ پہلے سے پتہ ہے یہاں چمپیئنز ٹرافی ہونی ہے یہ دفتروں  سے باہر نہیں نکلتے۔وکیل واسا نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے باہر ٹریفک کا برا حال ہے،جی پی او والے گیٹ کے باہر رکشے کھڑے ہوتے ہیں وکلاء کی گاڑیاں پھنسی رہتی ہیں۔عدالت نے ریمار کس دیئے کہ کیا وکیل اب کتنے کمزور ہوگئے ہیں؟،آپ دیکھیں آپ نے اپنی حالت کیا کرلی ہے جس کا دل کرتا ہے آپکو اٹھا کر لے جاتا ہے،آپ چھوڑیں یہ مسئلہ میں نے حل نہیں کرنا۔بعد ازاں عدالت نے سموگ کیس کی سماعت 10 فروری تک ملتوی کردی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

کراچی: واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 4 سال کا بچہ جاں بحق    

ویب ڈیسک:کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 4 سال کابچہ جاں بحق ہوگیا۔

ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق بچہ کھیلتے ہوئے سڑک پار کر رہا تھا کہ حادثہ پیش آیا۔

جاں بحق ہونے والے بچے کی لاش اسپتال منتلق کردی گئی ہے۔

پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی پانی ضائع کرنے والوں کو سزا اور جرمانے کی تجویز
  • اسٹوریج کی کمی سے سبزیوں کی فصل ضائع ہونے لگی
  • پنجاب میں کل کاشتکار احتجاج کریں گے: لیاقت بلوچ
  • پاکستان نے PIBTL کیلئے عوامی خریداری کے قواعد معاف کر دیئے
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 12روپے فی لیٹر کی کمی متوقع
  • گلگت بلتستان کے کسانوں کے لیے ’آئس اسٹوپاز‘ رحمت کیسے؟
  • گولیوں اور جیلوں سے ڈرنے والے کارکنان گھروں پر بیٹھ جائیں، صدر پی ٹی آئی کے پی
  • عمران خان جب بھی حکم کریں گے پہلے سے بڑی تعداد میں اسلام آباد جائیں گے، جنید اکبر
  • ’ 50 کلو سے کم وزن والے اڑ سکتے ہیں‘، چین میں تیز ہواؤں کا الرٹ، عوام سے گھروں میں رہنےکی اپیل
  • کراچی: واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 4 سال کا بچہ جاں بحق