عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی معاشی صورتحال پر رپورٹ جاری کردی جس میں کہا گیا کہ پاکستان میں معاشی استحکام بحال ہوئے اور بیرونی ذخائر کی بہتری میں پیشرفت ہوئی۔

اپنی رپورٹ میں فچ ایجنسی کا کہنا ہے کہ معاشی اصلاحات پر پیشرفت کریڈٹ پروفائل کے لیے کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پاکستان کا پرائمری سرپلس آئی ایم ایف ہدف سے زیادہ رہا اور صوبوں نے زرعی انکم ٹیکس پر قانون سازی کرلی ہے جو خوش آئند ہے۔

مزید پڑھیں: معیشت درست سمت میں گامزن، پائیدار معاشی استحکام کے لیے پرعزم ہیں، وزیر خزانہ

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں ٹیکس آمدنی آئی ایم ایف ہدف سے کم رہی تاہم زرمبادلہ ذخائر میں ہونے والا اضافہ، بیرونی فنانسنگ جولائی میں مثبت ریٹنگ کا سبب بن سکتا ہے۔

فچ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف جائزے میں تاخیر منفی ریٹنگ کا سبب ہوسکتی ہے جبکہ اصلاحات پر پیشرفت آئی ایم ایف کے آئندہ جائزوں کی کامیاب تکمیل سے مشروط اور اصلاحات دیگر کثیرالجہتی، قرض دہندگان سے معاونت کے تسلسل کے لیے اہم حیثیت رکھتی ہیں۔

فچ کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اسٹیٹ بینک نے 27 جنوری کو پالیسی ریٹ کو 12 فیصد تک کم کرنے کا فیصلہ کیا جو مہنگائی پر قابو پانے میں ہونے والی حالیہ پیشرفت کی عکاس ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ جنوری 2025 میں مہنگائی کی سالانہ شرح 2 فیصد سے کچھ زیادہ رہی جو پچھلے سال تقریباً 24 فیصد کی اوسط شرح پر تھی۔

مزید پڑھیں: مہنگائی کی رفتار میں کمی کا آنا معاشی بہتری کا اشارہ ہے، نواز شریف

رپورٹ میں کہا گیا کہ مہنگائی میں کمی کی بنیادی وجوہات میں ماضی کے سبسڈی اصلاحات اثرات کا کم ہونا ہے اور اس پالیسی نے ملکی طلب اور بیرونی مالی ضروریات کو کم کرنے میں مدد دی۔

فچ کا مزید کہنا ہے کہ سخت پالیسی اقدامات، استحکام، شرح سود میں کمی سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا اور نجی شعبے کو دیا جانے والا قرض اکتوبر 2024 میں حقیقی معنوں میں مثبت ہوگیا جبکہ ترسیلات زر، زرعی برآمدات میں اضافہ، سخت پالیسیز سے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں تبدیل اور پاکستان کا کریڈٹ اکاؤنٹ 6 ماہ میں تقریباً 1.

2 ارب ڈالر سرپلس میں چلا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا ئی ایم ایف کہا گیا کہ رپورٹ میں کے لیے

پڑھیں:

معاشی بہتری اور مہنگائی میں کمی ملک و قوم کیلئے اچھے اشارے ہیں، نواز شریف

معاشی بہتری اور مہنگائی میں کمی ملک و قوم کیلئے اچھے اشارے ہیں، نواز شریف WhatsAppFacebookTwitter 0 7 February, 2025 سب نیوز

لاہور(سب نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ معاشی بہتری اور مہنگائی میں کمی ملک و قوم کے لیے اچھے اشارے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے فیصل آباد، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور جھنگ سے تعلق رکھنے والے ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی صورتحال، پنجاب میں جاری ترقیاتی عمل اور عوامی خدمت کے منصوبوں پر غور کیا گیا۔

نواز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیت ٹھیک ہو تو اللہ تعالیٰ کی مدد آتی ہے۔ عوام کی خدمت سب سے بڑی عبادت ہے اور اس کا صلہ اور انعام اللہ ہی دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاشی بہتری اور مہنگائی میں کمی ملک و قوم کے لیے اچھے اشارے ہیں۔ 30 ہزار پر آنے والی اسٹاک ایکسچینج آج 1 لاکھ 20 ہزار پوائنٹس کی حدوں کو چھو رہی ہے جو معاشی ترقی کے تسلسل کا ثبوت ہے۔

نواز شریف نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف بڑی محنت کر رہے ہیں اور اداروں و نظام کی اصلاح پر ٹھوس پیش رفت جاری ہے۔ اللہ کا شکر ہے کہ پاکستان کا تنزلی کی طرف سفر رک گیا ہے۔

انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی محنت اور خدمت سے نہ صرف پنجاب کے عوام کا دل جیتا بلکہ پارٹی کا سر بھی فخر سے بلند کیا ہے۔

ارکان پنجاب اسمبلی نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں، ستھرا پنجاب، کسان کارڈ، اسکالرشپ پروگرام، سڑکوں کی تعمیر و بحالی، دھی رانی پروگرام، بنیادی و دیہی مراکز اور صحت کے اپ گریڈیشن پروگرامز پر خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ قائد نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز شریف کے کاموں کی ماضی اور حال میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ ایک سال میں پنجاب کے ہر شعبے اور ہر علاقے میں ترقیاتی منصوبوں نے عوام کو نیا اعتماد دیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ارکان اسمبلی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت مسلم لیگ (ن) کی پہچان ہے، یہی ہمارا اصل امتحان ہے۔ قیادت کی رہنمائی اور آپ سب کی تائید و حمایت ہماری کامیابی کی ضمانت ہے، پاکستان کو ترقی صرف مسلم لیگ (ن) ہی دیتی ہے۔

اجلاس میں عوامی فلاح کے منصوبوں اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت بھی کی گئی۔ پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر پرویز رشید، رانا ثناء اللہ، پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب اور راشد نصراللہ بھی اجلاس میں شریک تھے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف محنت کررہے ہیں، پاکستان کا تنزلی کی طرف جاری سفر رک گیا، نواز شریف
  • معاشی بہتری اور مہنگائی میں کمی ملک و قوم کیلئے اچھے اشارے ہیں، نواز شریف
  • عالمی ریٹنگ ایجنسی کا بھی پاکستان میں معاشی استحکام سے بہتری کا اعتراف
  • پاکستان میں شرحِ سود 12 فیصد ہونا، مہنگائی کم ہونے کی دلیل ہے: فچ
  • پاکستان معاشی استحکام بحالی پر پیشرفت کررہا ہے،فچ نے رپورٹ جاری کردیا
  • آئی جی سندھ گھوٹکی پہنچ گئے، ڈاکوئوں کیخلاف آپریشن جاری رکھنے کا اعلان
  • پاکستان میں معاشی استحکام کی طرف قدم، خوش آئند تبدیلی: نواز شریف
  • مہنگائی کی رفتار میں کمی معاشی بہتری کا اشارہ ہے، نوازشریف
  • اقتصادی بحالی، معیشت کا استحکام