اس سال حاجیوں کو کیا کیا فری دیا جائے گا؟
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
وزارت مذہبی امور کی جانب سے رواں برس حج کے موقع پر پاکستانی عازمین حج کو ضرورت کی مختلف اشیا مفت فراہم کی جائیں گی۔
اس مرتبہ عازمین حج کو سعودی عرب میں استعمال کے لیے بلا معاوضہ موبائل سم مہیا کی جائے گی، جس میں ڈیٹا اور وائس کال کی سہولت بھی میسر ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:
وزارت مذہبی امور کے اعلامیہ کے مطابق اسی طرح ہر عازم حج شہری کو مفت ٹرالی بیگ اور ہینڈ کیری بیگ فراہم کیا جائے گا، جس میں بالترتیب 25 اور 7 کلو وزن کی گنجائش ہوگی۔
خواتین عازمین حج کو فری اسکارف فراہم کیا جائے گا جبکہ حج کے دوران منیٰ میں قیام کے لیے ہر حاجی کو فولڈنگ میٹرس بھی مفت دیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں:
’انشاء اللہ منیٰ میں تمام حجاج کرام کو ان کے خیموں میں فولڈنگ میٹرس مہیا کیے جائیں گے جنہیں بوقت ضرورت بیٹھنے کے لیے فولڈ کیا جاسکتا ہے۔‘
وزارت مذہبی امور کے مطابق حجاج کرام کی رہنمائی کے لیے ناظم حج اسکیم کے تحت ہر 150 حجاج کے ساتھ وزارت کے ایک نمائندے کی بھی تقرری کی جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسکارف پاکستان ٹرالی بیگ حاجی حج فولڈنگ میٹرس موبائل سم ہینڈ کیری بیگ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسکارف پاکستان ٹرالی بیگ ہینڈ کیری بیگ کے لیے
پڑھیں:
سندھ کے تعلیمی اداروں میں شب برأت پر عام تعطیل کا اعلان
سندھ حکومت نے شب برأت پر صوبہ بھر کے تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔
محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ شب برأت (14 فروری) کے موقع پر صوبہ بھر کے تمام سرکاری اور نجی اسکولز بند رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: شب برات/ لیلۃ القدر کی فضیلت و اہمیت
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ شب برات کا فیصلہ اسٹیئرنگ کمیٹی برائے تعلیم کے ارکان کے اتفاق رائے سے کیا گیا۔
یاد رہے کہ شب برأت اسلامی مہینے شعبان کی 15ویں رات کو منائی جاتی ہے، شب برأت مسلمانوں کے لیے مذہبی اہمیت کی حامل ہے،اسے مغفرت اور برکت کی رات سمجھا جاتا ہے۔ شب برأت پر بہت سے لوگ خصوصی دعائیں مانگتے ہیں، مغفرت طلب کرتے ہیں اور اپنے مرحوم عزیزوں کے لیے دعا کرنے کے لیے قبروں پر بھی جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شعبان المعظم کا چاند نظر آگیا، شب برأت 13 فروری کو ہوگی
شب برأت کی مذہبی اہمیت کے نتیجے میں پاکستان سمیت بہت سے اسلامی ممالک تعلیمی اداروں سمیت مختلف شعبوں میں عام تعطیل کا اعلان کرتے ہیں، تاکہ لوگ مذہبی سرگرمیوں میں مشغول ہوسکیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پاکستان تعلیمی ادارے سندھ شب برأت عام تعطیل