پیکا ترمیمی ایکٹ کیخلاف درخواست قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ ہائیکورٹ نے پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کیخلاف درخواست قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کر لئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس محمد شفیع صدیقی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ کے روبرو پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی جس میں درخواستگزار کے وکیل نے مؤقف پیش کیا کہ درخواست میں پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کی دو شقوں 2 آر اور 26 اے کو چیلنج کیا گیا ہے۔
درخواست گزار کے مطابق پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کی شق 2 آر اور 26 اے آئین کے آرٹیکل 19 اور 19 اے کی خلاف ورزی ہے، پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 میں شامل دفعہ 2 آر مکمل طور پر غیر آئینی ہے اور ملک کے آئین میں دیئے گئے بنیادی حقوق کیخلاف ہے۔
چچا کی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو سخت سزا سنا دی گئی
سندھ ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کی شق 26 اے معلومات کی ترسیل اور حصول کو غلط اور جعلی قرار دے کر جرم قرار دیتا ہے، آئین کا آرٹیکل 19 اور 19 اے ملک کے ہر شہری کو مناسب حدود میں مکمل آزادی اظہار کا حق دیتا ہے، پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کی دفعہ جی اور ایچ میں انتہائی مبہم طریقے سے فالس، فیک اور ایزپرژن کے الفاظ استعمال کیے گئے ہیں۔
چیف جسٹس محمد شفیع صدیقی نے ریمارکس دیئے کہ پہلے عدالت کو مطمئن کریں کہ یہ دررخواست قابل سماعت ہے یا نہیں۔
بعد ازاں سندھ ہائی کورٹ نے پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کیخلاف درخواست قابل سماعت ہونے پر مزید دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت پیر تک ملتوی کردی۔
چیمپئنز ٹرافی کے آغاز سے قبل فخر زمان نے بڑا اعلان کر دیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کی کیخلاف درخواست
پڑھیں:
9 مئی جلاوگھیراو:بانی پی ٹی آئی کی 8مقدمات میں ضمانتوں پر سماعت آج ہوگی۔
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے حوالے سے درج8 مقدمات میں ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت آج ہوگی۔ لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کی سربراہی جسٹس شہباز رضوی کریں گے۔ عدالت نے پراسکیوشن کو دلائل دینے کے لیے طلب کر لیا ہے، جبکہ گزشتہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے اپنے دلائل مکمل کیے تھے۔ عمران خان نے جناح ہاؤس سمیت جلاؤ گھیراؤ کے آٹھ مقدمات میں ضمانتوں کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔ اس حوالے سے عدالت کی جانب سے گزشتہ سماعتوں میں مختلف قانونی نکات پر بحث کی گئی تھی اور آج کی سماعت میں مزید دلائل متوقع ہیں۔ واضح رہے کہ یہ مقدمات 9 مئی کو پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہروں اور تشویشناک واقعات سے متعلق ہیں، جس میں متعدد سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا تھا۔